ETV Bharat / entertainment

Rakhi Sawant on Imran Khan: عمران خان کی گرفتاری پر راکھی ساونت کا پاکستانیوں کو پیغام ، 'اپنی آواز بلند کرو' - راکھی ساونت کا پاکستانیوں کو پیغام

راکھی ساونت نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو اس کارروائی پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے

عمران خان کی گرفتاری پر راکھی ساونت کا پاکستانیوں کو پیغام

author img

By

Published : May 12, 2023, 4:09 PM IST

ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اپنے عجیب و غریب تبصرے اور ویڈیو سے لوگوں کی تفریح کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ دنیا میں ہونے والے تمام واقعات پر اپنی رائے رکھتی ہیں اور بے باکی سے اس پر ردعمل دیتی ہیں۔ اب راکھی نے پاکستان کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران کی گرفتاری پر بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے اور وہ پاکستانی عوام کا حوصلہ بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔Rakhi Sawant on Imran Khan

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں پاکستان کے سیاسی ماحول میں شدت آئی ہے۔ وہیں بھارتی عوام کی بھی اس خبر پر نظر بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی رینجرز نے 9 مئی کو عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا تھا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

اپنی شادی اور اسلام قبول کرنے جیسی خبروں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے اور عمران خان کی حمایت میں اترنے کی بات کہی ہے۔ اداکارہ نے ٹک ٹاک پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پاکستانیوں کو آواز اٹھانے کے لیے کہہ رہی ہیں۔

راکھی کہتی ہیں کہ 'آواز بلند کرو پاکستانیوں، جاگو، عمران خان کو چھوڑاؤ، اٹھو کچھ کرو، ہمارے ملک میں اگر ایسا ہوا ہوتا تو ہم سب کی بینڈ بجا دیتے۔ ٹک ٹاک پر کھیلنا بند کرو اور جاکر آواز اٹھاؤ۔ جاؤ، اٹھو پاکستانیوں'۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب راکھی پاکستان کے کسی موضوع پر بولی ہوں، اس سے پہلے سال 2019 میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کی رہائی کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے راکھی نے لکھا تھا کہ 'شکریہ پاکستان کے وزیراعظم، شکریہ'۔

مزید پڑھیں:Rakhi Sawant and Sherlyn Chopra: کئی مہینوں کے اختلافات کے بعد راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا میں دوستی ہوئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.