ممبئی: امبولی پولیس نے جمعرات کو اداکارہ راکھی ساونت کو ایک خاتون اداکارہ کی شکایت پر حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے راکھی سے پوچھ گچھ کرنے اور ان کا بیان ریکارڈ درج کرنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی۔ ماڈل و اداکارہ نے سال 2022 میں ساونت کے خلاف ایک ایف آئی درج کراتے ہوئے شکایت کی تھی کہ راکھی نے ان کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر وائرل کی تھیں۔ اس معاملے میں 18 جنوری کو سیشن عدالت نے راکھی کی ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد راکھی کو 19 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ Rakhi Sawant Released
ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ راکھی ساونت کے خلاف ایک اداکارہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔ اسی سلسلے میں راکھی ساونت کا بیان جمعرات کے روز ریکارڈ کیا گیا۔ راکھی پر الزام ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کیے۔ساونت پر ایک عوامی کانفرنس کے دوران قابل اعتراض ویڈیو اور زبان استعمال کرنے کا الزام تھا۔ ساونت کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (A) (جنسی طور پر ہراساں کرنا)، 504 ( کسی کی توہین کرنے کی نیت سے اسے پریشان کرنا)، 509 (کسی لفظ، اشارہ یا عمل سے عورت کی عزت کی توہین کرنا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ساونت کو جمعرات کے روز پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا اور انہیں فوجداری ضابطہ کے تحت ایک نوٹس کے ساتھ گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے اور ان سے چارج شیٹ داخل کرنے کے وقت عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے جس میں انہیں گرفتار دکھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ساونت اپنی شادی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ عادل خان درانی سے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کچھ تصویریں شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر بحث کا موضو ع بنا ہوا ہے۔ساونت اس سے قبل مقبول ریئلٹی ٹی وی شو 'بگ باس' کے کئی سیزن میں نظر آچکی ہیں۔ انہیں فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'میں ہوں نا' میں بھی دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:police Arrested Actress Rakhi Sawant: اداکارہ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا