اداکارہ راکھی ساونت مسلسل اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بیان دے رہی ہیں۔ حال ہی میں راکھی نے عادل پر کئی الزامات عائد کیے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے عادل پر اپنی ماں جیا بھیدا کے علاج کے لیے پیسے نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل کی وجہ سے ان کی ماں کا انتقال ہو گیا۔ راکھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عادل نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور وہ اپنی مبینہ گرل فرینڈ تنو کے ساتھ رہ رہے ہیں۔Rakhi Sawant on Husband Adil
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعہ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی یہ کہتی ہوئے نظر آرہی ہیں کہ ' عادل نے آخر فیصلہ لے لیا ہے کہ وہ تنو کے ساتھ رہیں گے۔ کل مجھے بول دیا انہوں نے کہ میں جارہا ہوں تمہیں چھوڑ کے تنو کے پاس۔ میں اس کے ساتھ رہوں گا'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ' اس نے مجھے بالی ووڈ میں آنے کے لیے استعمال کی، بالی ووڈ میں اسٹار بننے کے لیے مجھے سیڑھی بنائی۔ اس نے میرے پاس موجود سارے پیسے لے لیے۔ میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ اس نے مجھے جذباتی، جسمانی اور ذہنی طور پر استعمال کیا۔ میں نے جس اذیت کا سامنا کیا۔ شادی کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میسور میں ان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ 'تم نے میری ماں کو تم نے مارا ہے۔ آج میری ماں کا وقت پر علاج ہوگیا ہوتا تو شاید وہ نہی مرتی۔ کہیں کا نہیں چھوڑا۔ تم نے کہیں کا نہیں چھوڑا اپنی بیوی کو۔ راستے پہ لا دیا، کنگال کردیا تم نے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ایک اور میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ 'اس سے پہلے جب وہ بگ باس مراٹھی کے گھر میں داخل ہوئی تھیں۔ انہوں نے عادل کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اگر ان کی والدہ کو کسی چیز کی ضرورت ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شو باہر نکلی تو ان کی والدہ ہسپتال میں کینسر سے لڑ رہی تھیں۔ میری ماں دم توڑ رہی ہے ہسپتال میں۔ بینک میں، اکاؤنٹ میں پیسے ہونے کے باوجود، اس نے میرے ماں کے خرچ کے لیے پیسے نہیں دیے۔۔میری ماں کیسے مری؟ عادل خان درانی کی وجہ سے موت ہوئی، میرا ہی پیسہ تھا اس کا اپنا نہیں۔ وہ تو ایک بھکاری ہے، اس کے پاس تو کچھ نہیں ہے'۔ واضح رہے کہ جنوری میں راکھی نے بوائے فرینڈ عادل خان کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی خفیہ شادی گزشتہ سال 2 جولائی کو ہوئی تھی۔ جب سے ان کی شادی کی خبر عام ہوئی ہے تب سے دونوں سرخیوں میں بنے رہنے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔