ETV Bharat / entertainment

Raju Srivastava death: راجو سریواستو کی انتقال پر بالی ووڈ ہستیوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا - راجو سریواستو کی موت پر تعزیت

مشہور کامیڈین راجو سریواستو کی انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ مداحوں سمیت کئی بالی ووڈ ہستیاں کامیڈین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں ۔Raju Srivastava death

راجو سریواستو کی انتقال پر بالی ووڈ ہستیوں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 12:48 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ):بھارت کے ہر گھر میں گجودھر بھیا کے نام سے مشہور ہونے والے مزاحیہ اداکار راجو سریواستو نے بدھ 21 ستمبر کو 58 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ معروف کامیڈین گزشتہ 40 دنوں سے اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے تھے۔ راجو کے انتقال کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پرمداحوں سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔Raju Srivastava death

فلمساز مدھور بھنڈارکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'راجو سریواستو کے بے وقت انتقال کی المناک خبر سن کر افسوس ہوا۔ انہوں نے اتنے برسوں تک اپنی حیرت انگیز مزاحیہ انداز سے ہم سب کو خوب ہنسایا۔ ہم نے ایک جوہر کھو دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری گہری تعزیت'۔

  • Saddened to hear the tragic news of Raju Srivastav's untimely demise. He made us all laugh with his amazing comic timing for so many years we have lost a gem. My deepest condolences to his family members & admirers. #OmShanti 🙏 pic.twitter.com/NJw68EpcRH

    — Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar) September 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکارہ اور سیاست دان جیا پردا نے ٹویٹ کرتے ہوئے راجو کو وہ شخص قرار دیا جس نے ہمیشہ سب کو ہنسایا۔ جیا پردا نے لکھا کہ ' مشہور کامیڈین راجو سریواستو جی ہمارے درمیان نہیں رہے۔ سب کو ہمیشہ ہنسانے والا انسان آج خود خاموش ہوگیا اور سب کو اداس کرگیا۔ انہیں دلی خراج عقیدت'۔

  • मशहूर कमेडियन Raju Srivastav जी हमारे बीच नही रहे।
    सबकों हमेशा हँसाने वाला इंसान आज खुद खामोश हो गया और सबको दुःखी कर गया। उन्हें विनम्र श्रद्धांजलि #RIP #comedian#rajusrivastava pic.twitter.com/0xzAW6VBjP

    — Jaya Prada (@realjayaprada) September 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کامیڈین وپل گوئل نے راجو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ 'لیجینڈ راجو سریواستو آپ کی روح کو سکون ملے۔ اس شام کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ہم سب کی تفریح کرنے اور تمام کامیڈین کو متاثر کرنے کے لیے آپ کا شکریہ'۔

مزاحیہ اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہزارون خواشیں ایسی کے ہدایتیکار سدھیر مشرا نے کہا کہ 'راجو سریواستو چلے گئے ہیں! امید ہے کہ انہوں نے جو سبق دیا ہے وہ یہ ہے کہ ہمیشہ گستاخ ہونا چاہیے۔ اتھارٹی کے منہ پر ہنسنا ایک بنیادی حق ہے، الوداع'۔

  • Raju Srivastava has gone ! Hopefully the lesson that he leaves behind is that irreverence should be our default state . To laugh in the face of authority is a fundamental right . Alvida !

    — Sudhir Mishra (@IAmSudhirMishra) September 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کشمیر فائلز کے فلمساز وویک اگنی ہوتری نے ٹویتر میں ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے بھائی، دوست اور بھارت کے سب سے پسندیدہ کامیڈین اب نہیں رہے۔ میں بہت غمگین ہوں، ان جیسا فنکار کم ہی نظر آتا ہے، انہوں نے بھارت میں اسٹینڈاپ کامیڈی کی شروعات کی۔ بھارت میں ان جیسا دوسرا کوئی نہیں ہوگا۔ راجو سریواستو بہت جلد چلے گئے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ میری دعائیں ان کے اہل خانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں'۔

  • ऐसा कोई सगा या पराया नहीं,
    जिसे राजू श्रीवास्तव ने हँसाया नहीं।
    बहुत जल्दी चले गए राजू भाई।
    You were a true legend of stand up comedy.
    ॐ शान्ति#RajuShrivastava pic.twitter.com/yGyXC1nscI

    — Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) September 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ان کا انتقال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں ہوا۔ راجو کو جم میں ورزش کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد یہاں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ شیکھا اور دو بچے انترا اور آیوشمان ہیں۔

مزید پڑھیں: راجو سریواستو کو شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.