ETV Bharat / entertainment

Stree 2 Release Date شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے فلم 'استری2' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا - استری 2 کی ریلیز تاریخ کا اعلان

شردھا کپور کی فلم 'استری' کے میکرز نے فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ریلیز تاریخ کے حوالے سے بھی ضروری جانکاری دی ہے۔

شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے فلم 'استری2' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 4:38 PM IST

راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم 'استری' کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔ چار سال سے اس فلم کے سیکوئل کی ریلیز کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ فلم کے میکرز نے استری 2 کا اعلان کردیا ہے۔ میکرز نے سوشل میڈیا پر سیکوئل کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سیکوئل کی ریلیز تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔Stree 2 Release Date

میکرز نے فلم کے ٹیزر کی ایک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں مرکزی کردار راج کمار راؤ اور شردھا کپور دیگر کاسٹ کے ساتھ ایک چھوٹا سا خاکہ پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں شردھا کو ایک خوبصورت سرخ ساڑی میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے جبکہ راج کمار سبز رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ ٹیزر میں شردھا راج کمار سے مدد مانگتی ہے اور پھر اچانک سے غائب ہو جاتی ہیں۔ تب پنکج ترپاٹھی ایک خط پڑھ کرسناتے ہیں، جس میں لکھا ہے کہ 'استری 2' اگست 2024 میں ریلیز ہوگی۔

  • Oh Stree, 2 phir aa gayi! 🤩

    Here to rip your hearts out, Maddock Films & Jio Studios reintroduce you to the witch you fell in love with.

    Milegi Milegi, sabko milegi #Stree2 in August 2024 pic.twitter.com/tzkdA9BbuI

    — Maddockfilms (@MaddockFilms) April 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس ویڈیو کو اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے میڈاک فلمز نے لکھا کہ “اوہ اسری، 2 پھر آ گئی! یہاں آپ کے دلوں کو چیرنے کے لیے، میڈاک فلمز اور جیو اسٹوڈیوز آپ کو اس جادوگرنی سے دوبارہ متعارف کروائے گی جس کی محبت میں آپ گرفتار ہوگئے تھے۔ ملے گی ملگی، سب کو ملے گی، استری 2، اگست 2024 میں'۔

اس کے علاوہ فلم کے مرکزی اداکار راجکمار راؤ نے بھی اس فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2018 میں آئی اس فلم کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی تھی۔ فلم کی ہدایتکاری امر کوشک نے کی ہے۔

وہیں شردھا کپور کے ذریعہ ادا کیا گیا استری کا کردار اس سے قبل ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم 'بھیڑیا' میں مختصر طور پر نظر آیا تھا۔ فلم بھیڑیا میں وہ گانے ٹھمکیشوری میں نظر آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:Rajkumar Rao on Pathaan فلم پٹھان کی کامیابی سے سب خوش کیوں ہیں؟ راج کمار راؤ کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.