ممبئی: اداکار راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی آئندہ سال 2023 کے مارچ میں 'استری 2' کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ استری کی کاسٹ مارچ میں شوٹنگ شروع کرے گی۔ فلم کا شوٹنگ سیٹ 4 شہروں میں تیار کیا جائے گا۔ Rajkumar Rao in Stree 2
ذرائع نے بتایا کہ 'فلم بھیڑیا کے آخری کریڈیٹ سین، جہاں راجکمار راؤ( وکی) اور اپارشکتی کھرانہ (بٹو) نظر آتے ہیں، ایک واضح طریقہ تھا ناظرین کو یہ بتانے کا کہ استری 2 کا اس فلم سے تعلق ہے۔ سال 2018 کی فلم استری کے اصل اسٹار کاسٹ مارچ 2023 سے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس فلم میں بھی کچھ مزے دار ڈائیلاگ سننے کو ملیں گے۔ فی الحال تمام اداکار اپنے دوسرے پروجیکٹ میں مصروف ہیں لیکن اس فلم کی پری پروڈکشن شروع ہوچکی ہے۔
سال 2018 کی فلم استری میں آپارشکتی نے بٹو کا کردار ادا کیا تھا، راجو کمار کے کردار وکی کا دوست ہوتا ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے جسے مصنف، ہدایتکار، پروڈیوسر کی جوڑی راج اور کرشنا ڈی کے نے لکھا ہے، جو راج اینڈ ڈی کے کے نام سے مشہور ہیں۔ استری میں اپنے کردار کے لیے اپارشکتی کو بہترین معاون کردار کے لیے فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ اس فلم میں شردھا کپور اور پنکج ترپاٹھی بھی اہم کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم میں دونوں کے کردار کو کافی سراہا گیا تھا۔ یہ فلم شائقین اور ناقدین دونوں کو پسند آئی تھی۔ کم بجٹ میں تیار ہونے والی اس فلم نے باکس آفس پر 129 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔