نیویارک: ٹالی ووڈ کے مشہور فلمساز ایس ایس راجا مولی نے اپنی ایڈونچر فلم 'آر آر آر' کے لیے نیوریارک فلم کریٹکس سرکل (این وائی ایف سی سی) کی جانب سے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اس ایوارڈ کو آئندہ ہالی ووڈ ایوارڈ سیزن کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔New York Film Critics Circle
اگرچہ 'آر آر آر ' کو اکیڈمی ایوارڈز کے بین الاقوامی فیچر زمرے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب نہیں کیا گیا تھا، لیکن ویریئنس فلمز نے فلم کو عام زمرے کے بہترین فلم میں پہچانے کے لیے کافی مہم چلائی ہے۔
این وائی ایف سی سی کی بہترین فلم کے فاتح کا عام طور پر اکیڈمی ایوارڈز کی بہترین فلم کے زمرے سے گہرا تعلق ہے۔ سال 2009 میں جب سے نامزدگیوں میں توسیع ہوئی تب سے صرف دو فلمیں 'کیرول (2015) اور 'فرسٹ کاؤ' (2020) کے علاوہ یہ ایوارڈ جیتنے والی تمام فلمیں آسکر جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ یہ دونوں پہلی ایسی فلم تھی جس نے نیویارک کا سب سے بڑا انعام جیتا تھا لیکن یہ آسکر کی ایک بھی نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ایسے میں راجامولی کے اس ایوارڈ جیتنے سے یہ امید بڑھ گئی ہے کہ آر آر آر بھی بھارت کو آسکر ایوارڈ دلا سکتی ہے۔آر آر آر ایک تیلگو فیچر فلم ہے جس میں جونیئر این ٹی آر، رام چرن، عالیہ بھٹ، اجے دیوگن اور دیگر شامل ہیں۔ مارچ 2022 میں ریلیز ہوئی آر آر آر ایک افسانوی کہانی ہے جو دو تیلگو مجاہدین آزادی الوری سیتاراما راجو اور کُمارام بھیم کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ روپے سے بھی زائد کا کاروبار کیا ہے۔
فلم کی اتنی بڑی کامیابی کے باوجود آر آر آر کو بھارت کی جانب سے آسکر 2023 کے لیے نہیں بھیجا گیا۔ جس کے بعد میکرز نے 'فور یور کنڈریشن' مہم کے تحت 14 زمروں میں آر آر آر کا اطلاق کیا ہے۔ فلم پروڈیوسرز نے آسکر کے مرکزی زمروں میں فلم کو جگہ دینے کے لیے درخواست دی ہے۔ آر آر آر کی ٹیم نے بہترین فلم(ڈی وی وی دانیا)، بہترین ہدایتکار (ایس ایس راجامولی)، بہترین اداکار (جونئیر این ٹی آر اور رام چرن)، بہترین معاون اداکار(اجے دیوگن)، بہترین معاون اداکارہ (عالیہ بھٹ) جیسے کئی زمروں میں فلم کو شامل کرنے کے لیے غور کرنے کو کہا ہے۔
مزید پڑھیں: رام چرن اور جونئیر این ٹی آر کا رومانوی انداز، ویڈیو وائرل