حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے 9 ستمبر کو 47 ویں سالگرہ منائی۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر راج نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کو جواب دیتے ہوئے انہیں خاموش کردیا ہے۔ پورنوگرافی معاملے میں گرفتاری کے بعد راج کندرا سوشل میڈیا پر کم نظر آتے تھے۔ لیکن سوشل میڈیا سے طویل وقفے تک دوری اختیار کرنے کے بعد وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر لوٹ آئے ہیں۔Raj Kundra Message for Haters
جمعہ کو راج نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پورے چہرے کا ماسک پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈینم جنز اور کالے رنگ کی ہُڈی بھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ راج کے اس عجیب و غریب ماسک بھی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان موضوع کا بحث بنی ہوئی تھی، جس نے ان کے پورے چہرے کو چھپا رکھا تھا۔ اپنی سالگرہ پر راج نے اس تصویر کے ساتھ نفرت پھیلانے والوں کے لیے ایک پیغام بھی لکھا ہے۔Raj Kundra Pornography Case
- — Raj Kundra (@TheRajKundra) September 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
— Raj Kundra (@TheRajKundra) September 9, 2022
">— Raj Kundra (@TheRajKundra) September 9, 2022
ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے راج نے لکھا کہ مجھے نئے نفرت کرنے والوں کی ضرورت ہے کیونکہ پرانے مجھے پسند کرنے لگے ہیں۔ اس ٹویٹ کے بعد یقینا سوشل میڈیا پر راج کو کئی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے راج کو مشورہ دیا کہ وہ اگر وہ نفرت کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو "وہ کسی اور دنیا میں چلے جائیں"۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے انہیں بگ باس 16 کے گھر میں داخل نہیں ہونے کی تنبیہہ دی ہے کیونکہ یہ قدم ان پر بھاری پڑ سکتا ہے۔
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے نئے سیزن کے لیے کندرا سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق راج اور بگ باس کے میکرز کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے اور شاید راج بگ باس 16 میں حصہ لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راج کو جولائی 2021 میں مبینہ طور پر فحش ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ستمبر میں انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات، خواتین کی غیر اخلاقی نمائندگی (روک تھام) ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تب سے وہ عجیب و غریب ماسک سے اپنا چہرہ ڈھانپ کر میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔