حیدرآباد: فلم پشپا 2 سے اللو ارجن کی پہلی جھلک ریلیز کرنے کے بعد فلم کے دوسرے اداکار فہد فاصل کی بھی پہلی جھلک منگل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کردی گئی ہے۔ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم کے اداکار فہد 8 اگست کو اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس خاص موقع پر میکرز نے فلم سے ان کے سنجیدہ کردار کی جھلک جاری کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ پشپا 2، سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جس میں اللو ارجن اور فہد شامل ہیں، میتھری مووی میکرز نے پروڈیوس کی ہے اوریہ دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔Fahadh Faasil's first look from Pushpa 2
ساؤتھ اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر میتھری مووی میکرز نے پشپا 2 سے فلم سے ولن کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جس کا کردار فہد ادا کرنے والے ہیں۔ وہ اللو ارجن کی فلم میں بھنور سنگھ شیخاوت کے کردار کو دوبارہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ نئے پوسٹر میں انہیں خاکی جیکٹ اور چشمہ پہن کر سگریٹ پیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پشپا 2 میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا، فہد فاصل، سنیل، اجے، راؤ رمیش، انسویا اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ سوکمار نے فلم کی ہدایتکاری کرنے کے علاوہ اسے لکھا بھی ہے۔دوسری طرف اللو ارجن نے مبینہ طور پر پشپا: دی رول کی شوٹنگ کا ایک اور طویل شیڈول شروع کر دیا ہے۔ وہ حیدرآباد کے معروف راموجی راؤ اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کریں گے۔
ایک ذریعہ کے مطابق فلم کے کچھ اہم مناظر راموجی راؤ فلم سٹی میں فلمائے جائیں گے، جہاں بڑے پیمانے پر سیٹ بنائے جائیں گے۔ ذریعہ نے بتایا کہ 'چونکہ یہ ایک سیکوئل ہے، پروڈیوسر فلم کو وژولی طور پر بہتر بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں'۔
وہیں فہد کی اہلیہ نظریہ ناظم نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی ہیں۔ فہد اس وقت پشپا 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو ہٹ فلم پشپا: دی رائز کا سیکوئل ہے جس میں وہ ایس پی بھنور سنگھ شیخاوت کے کردار کو دوبارہ ادا کریں گے۔