ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra shares a kiss with Nick Jonas: پرینکا چوپڑا اور نک جونس رومانوی انداز میں نظر آئے، دیکھیں ویڈیو - پرینکا چوپڑا نے نک کو بوسہ دیا

پرینکا چوپڑا کو میکسیکو میں اپنی 40ویں سالگرہ منائے ہوئے 15 دن سے بھی زیادہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن اداکارہ کی سالگرہ کی خبریں ابھی بھی سرخیوں کی رونق بن رہی ہے۔ حال ہی میں ان کی سالگرہ تقریب کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔ اس کلپ میں پرینکا اپنے شوہر نک جونس کو چومتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔Priyanka Chopra shares a kiss with Nick Jonas

پرینکا چوپڑا اور نک جونس رومانوی انداز میں نظر آئے، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 1:08 PM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): اداکارہ پرینکا چوپڑا ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں جس میں وہ اپنے شوہر نک جونس کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو 19 جولائی کو پرینکا کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب کی بتائی جارہی ہے۔ سالگرہ کے کئی دنوں بعد انسٹاگرام پر ایک فین پیج کے ذریعہ شیئر کی گئی پرینکا اور نک کی ایک ویڈیو کلپ نے اب سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔Priyanka Chopra shares a kiss with Nick Jonas

پرینکا اور نک کی محبت سے بھرے لمحات والی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل ہی جاتی ہے۔ یہ جوڑا عوام کے درمیان کبھی بھی ایک دوسرے کے تئیں اپنی محبت کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے اور جس کے بعد ان کی پیاری تصاویر اور ویڈیوز آن لائن منظر عام پر آتی رہتی ہے۔ پرینکا اور نک کی ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں پرینکا اور نک ایک دوسرے کو چومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جامنی رنگ کے لباس میں خوبصورت لگ رہی پرینکا اپنے شوہر کو چومتے ہوئے اور ننگے پاؤں ساحل پر گھومتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نک کو پرینکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پرینکا نے اپنی 40 ویں سالگرہ کی تقریب شاندار انداز میں میکسیکو میں اپنے دوستوں اور اہل خان ہ کے ساتھ بنائی۔ پرینکا کی سالگرہ کی تقریب کا منصوبہ نک نے بنایا تھا اور اس جشن کو مزید خاص اور یادگار بنانے کے لیے نک نے اداکارہ کے قریبی دوستوں کو بھی مدعو کیا تھا۔ پرینکا نے اس سالگرہ کو دلچسپ بنانے کے لیے اپنے شوہر نک کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ ' اتنے شاندار جشن کی منصوبہ بندی کی اور اس پلان کو زبردست بنایا'۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ 'سب سے یادگار سالگرہ کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں... آپ واقعی جانتے ہیں کہ کیسے پیار کرنا چاہیے۔ میں ایک خوش قسمت لڑکی ہوں'۔

واضح رہے کہ پرینکا دو بین الاقوامی پروجیکٹس جیسے 'اٹس آل کمنگ بیک ٹو می اور سیٹاڈیل سیریز میں نظر آئیں گی۔ وہیں وہ فرحان اختر کی فلم 'جی لے زرا' سے بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے والی ہیں، اس میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ بھی اہم کردار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.