ETV Bharat / entertainment

PC Holi Party with Preitty Zinta: پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے ساتھ ہولی منائی، دیکھیں ویڈیو - پریتی زنٹا نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ ہولی منائی

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے لاس اینجلس میں پریتی زنٹا اور ان کے شوہر جین گڈاینف کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا۔ پریتی نے ایک خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی۔

پریتی زنٹا نے لاس اینجلس میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے ساتھ ہولی منائی

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 1:00 PM IST

جمعرات کے روز پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف اور دوستوں کے ساتھ پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے لاس اینجلس کے گھر میں ہولی منائی اور وہاں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پرینکا اور نک نظر آرہے ہیں ۔ اس تصویر میں سب کے چہرے رنگوں میں ڈوبے نظر آرہے ہیں۔ پرینکا نے بھی نک کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ PC Holi Party with Preitty Zinta

جمعرات کے روز پریتی زنٹا نے ہولی تقریب کی ایک ریلیز انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس ریلز میں ایسے کئی تصاویر دیکھنے کو ملے جس میں وہ پرینکا اور نک کے ساتھ ہولی مناتی نظر آئیں۔ اس ریل میں ایک ویڈیو کلپ کو بھی شامل کیا ہے گیا ہے جس میں پریتی کو اپنے شوہر جین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پریتی کی جانب سے شیئر کے گئے ایک پوسٹ میں مشہور ڈیزائنرز فالگنی اور شین پیکوک بھی نظر آئے۔

پریتی نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' سب کو ہولی مبارک۔ آج کا دن کتنا مزے کا گزرا۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کا شکریہ کہ آپ اتنے مہربان اور مزے دار میزبان رہے۔ آپ لوگوں کے ساتھ ہولی منانا بالکل مزے دار رہا۔ خدا کا شکر ہے کہ بارش نہیں ہوئی اور سورج نکلا۔ میں آج رات ناچنے اور مزیدار کھانے کے بعد ایک بچے کی طرح سو رہی ہوں'۔

جمعرات کے روز پرینکا نے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں نک پرینکا کو رنگ لگانے کے لیے ان کا پیچھا کرتے نظر آرہے ہیں، جبکہ پرینکا نک سے دور بھاگتی نظر آرہی ہیں۔ اپنے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا کہ ' تمام لوگوں کو ہولی مبارک ہو جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہم اس تہوار کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.