واشنگٹن (یو ایس): این ہیچے کے المناک انتقال نے بہت سے لوگوں کو گہرے دکھ میں ڈال دیا ہے۔ این ہیچے کی موت کی خبر ملنے کے بعد بالی وود سپر اسٹار پرینکا چوپڑا کئی مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر آنجہانی اداکار کو دلی خراج عقیدت پیش کی ہے۔Actor Anne Heche Dies
پرینکا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ' میرا دل این کے بچوں، اہل خانہ ، دوستوں اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس خبر سے غمزدہ ہیں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو جاننا اور آپ کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ آپ ایک خوبصورت انسان اور ایک لاجواب اداکارہ تھیں میرے دل میں ہمیشہ آپ کے لیے ایک خاص مقام رہے گا'۔
ایلن ڈی جینریز، جنہوں نے ماضی میں این ہیچے کو ڈیٹ کیا تھا، نے بھی ان کی موت پر تعزیت کی۔ انہوں نےلکھا کہ ' یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ میں این کے بچوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو اپنی تمام محبتیں بھیج رہی ہوں'۔
-
This is a sad day. I'm sending Anne's children, family and friends all of my love.
— Ellen DeGeneres (@TheEllenShow) August 12, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">This is a sad day. I'm sending Anne's children, family and friends all of my love.
— Ellen DeGeneres (@TheEllenShow) August 12, 2022This is a sad day. I'm sending Anne's children, family and friends all of my love.
— Ellen DeGeneres (@TheEllenShow) August 12, 2022
واضح رہے کہ 5 اگست کو این ہیچے ایک خطرناک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھیں، جس سے ان کی دماغ کو گہری چوٹ پہنچی تھیں اور گزشتہ کچھ دنوں سے بے ہوشی کی حالت میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی تھی۔ حادثے کے تقریبا ایک ہفتے بعد 12 اگست کو اداکارہ نے آخری سانس لی۔ این ہیچے کی پی آر نے لوگوں کو یہ افسوسناک خبر بتاتے ہوئے کہا کہ ' آج ہم نے ایک روشن ستارہ، نیک اور خوشیوں سے بھری روح، ایک پیار کرنے والی ماں اور ایک وفادار دوست کو کھودیا ہے'۔
این ہیچے کو ٹی وی شو 'انڈر ورلڈ' سے شہرت ملی تھی، جس میں انہوں نے سال 1987 سے سال 1991 تک ڈبل رول ادا کیا تھا اور اپنی پرفارمنس کے لیے 'ڈے ٹائم ایمی ایوارڈ' حاصل کیا تھا۔ 90 کی دہائی کے آخر میں ایلن ڈی جینیرس کے ساتھ ان کے رومانوی تعلقات کی وجہ سے اس وقت میڈیا کی شدید توجہ حاصل کی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سال 2021 کے ایک انٹرویو میں ہیچے نے کہا کہ عوامی سطح پر اپنے تعلقات کے بارے میں بات کیے جانے کے بعد سے وہ ' بلیک لسٹ' محسوس کرتی ہیں۔
این حال ہی میں متعدد ٹیلی ویژن سیریز میں نظر آئی ہیں، جن میں دی بریو، کوانٹیکو، اور شکاگو پی ڈی شامل ہے۔ پرینکا چوپڑا کی سیریز کوانٹیکو میں این نے' سوسین لینگڈن' کا کردار ادا کیا ، جو کہ ایک سابق ایف بی آئی ایجنٹ رہتی ہے۔
مزید پڑھیں:Anne Heche Severely Burned in Car Crash: پرینکا چوپڑا کی ساتھی اداکارہ این ہیچے خطرناک حادثہ کا شکار