حیدرآباد: ہندی سنیما میں پرینکا چوپڑا، عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کو ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھنے کا ایک طویل عرصے کا خواب ٹوٹ چکا ہے۔ یہ تینوں فلم جی ذرا میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے۔ مارچ میں فرحان اختر نے بتایا تھا کہ انہوں نے فلم کی شوٹ لوکیشن تلاش لی ہے جس سے یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی تاہم حال ہی میں سامنے آئی رپورٹس دوسری جانب اشارہ دے رہی ہیں۔ فی الحال فلم کو برے وقت کا سامنا ہے کیونکہ پرینکا اور کترینہ نے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔Priyanka Chopra opt out of Jee Le Zaraa
حالانکہ میکرز نے ابھی تک جی لے ذرا سے متعلق اس طرح کی خبروں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ تاہم کئی میڈیا اداروں کے مطابق فلم میں روکاوٹ آئی ہے۔ پرینکا نے مبینہ طور پر اس فلم سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس دوران وہ روسو برادرز کی جاسوسی ایکشن تھرلر سیریز سیٹاڈل 2 کی شوٹنگ میں مشغول رہیں گی۔ پرینکا کے پاس جی لے ذرا کی شوٹنگ کے لیے وقت کی کمی ہے کیونکہ اس دوران وہ اپنی ہالی ووڈ پروجیکٹ میں مصروف رہیں گی۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ اداکارہ نے جی لے ذرا کے میکرز سے آئندہ سال 2024 میں فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کی درخواست کی تھی جس پر میکرز نے اتفاق بھی ظاہر کیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے پرینکا اور کترینہ کو اس پروجیکٹ سے باہر ہونا پڑا۔
کترینہ اور پرینکا کے فلم سے باہر ہونے کے بعد اب میکرز ایسے اداکاراؤں کی تلاش میں ہیں جو اس کردار میں فٹ ہو سکیں۔ ٹیم جی لی ذرا نے مبینہ طور پر انوشکا شرما اور کیارا اڈوانی سے رابطہ کیا ہے۔ جبکہ عالیہ ابھی بھی اس پروجیکٹ کا حصہ بنی ہوئی ہیں، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس فلم کا حصہ کون بننے والا ہے جسے فرحان اختر اور ریما کاگتی نے مل کر لکھا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری فرحان اختر کریں گے۔