ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra Celebrate Diwali with Husband: پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی مالتی کے ساتھ پہلی دیوالی منائی - دیوالی 2022

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی پہلی دیوالی اپنی بیٹی مالتی میری کے ساتھ منائی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نک نے مداحوں کے ساتھ دیوالی پوجا کی ایک تصویر شیئر کی۔ Priyanka Chopra Celebrate Diwali with Husband

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے بیٹی مالتی کے ساتھ پہلی دیوالی منائی

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 1:24 PM IST

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا جونس نے اپنے شوہر نک جونس اور بیٹی مالتی میری کے ساتھ دیوالی منائی۔ بدھ کے روز امریکی گلوکار نک جونس نے دیوالی تقریب کی ایک جھلک شیئر کی۔ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر نک نے مداحوں کے ساتھ دیوالی پوجا کرتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔ Priyanka Chopra Celebrate Diwali with Husband

پہلی تصویر میں میری کوم اداکار سفید لباس میں اپنے شوہر اور مالتی میری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ تینوں ایک ہی رنگ کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اگلی تصویر میں اداکارہ اپنی بیٹی مالتی کو گود میں لیے ہوئے پوجا کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس بار بھی اس جوڑی نے اپنے بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے اور اس کے چہرے کو دل والے ایموجی سے چھپا دیا ہے۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ' اپنے پیاروں کے ساتھ اتنی خوبصورت دیوالی کا جشن، سب کو دیوالی کی مبارکباد۔ آپ سب کو خوشی اور روشنی بھیج رہا ہوں'۔

پرینکا اور نک جونس نے 1 اور 2 دسمبر 2018 کو جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں عیسائی اور ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔ جنوری 2022 میں دونوں نے سروگیسی سے اپنی بیٹی مالتی کا استقبال کیا۔ پرینکا کے آئندہ بین الاقوامی پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو وہ ' اٹس آل کمنگ بیک ٹو می' اور سیریز 'سیٹاڈل' میں نظر آئیں گی۔ روسو برادرز کی ہدایتکاری میں بننے والی 'سیٹاڈل' پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ اس کے ساتھ وہ پیٹرک مورگن کی ہدایتکاری میں بننے والی سائنس فائی ڈرامہ سیریز میں رچرڈ میڈن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ پرینکا بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے جارہی ہیں، وہ فرحان اختر کی فلم جی لے ذرا میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

مزید پڑھیں: تو ایسی رہی بالی ووڈ ہستیوں کی دیوالی، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.