حیدرآباد: سال 2003 میں کرن جوہر کی اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم 'کل ہو نا ہو' کو ریلیز ہوئے تقریبا 19 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ پریتی زنٹا اور شاہ رخ خان کے درمیان کی کیمسٹری کو فلمی شائقین اور ناقدین کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔ اب اس خاص موقع پر پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پر کل ہو نا ہو سے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنا پسندیدہ سین شیئر کیا ہے۔ کل ہو نا ہو نے 27 نومبر کو اپنی ریلیز کے 19 سال مکمل کر لیے ہیں۔Kal Ho Naa Ho turns 19
پریتی نے اس فلم کو اپنی 'اداسی بھری خوشنما فلم' قرار دیا۔ انہوں نے فلم کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔ پریتی زنٹا کے ذریعہ شیئر کردہ اس کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شاہ رخ پریتی کو زندگی گزارنے کا فن ، چہرے پر مسکراہٹ لانے کا ہنر اور مستقبل کی فکر نہ کرتے ہوئے حال میں جینے کے بارے میں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فلمساز کرن جوہر نے فلم کی کہانی اور اسکرین پلے لکھا۔ اس کی ہدایت کاری نکھل اڈوانی نے کی تھی ۔یش جوہر نے اسے پروڈیوس کیا تھا اور سال 2004 میں ان کی موت سے قبل یہ ان کی آخری فلم تھی۔
انسٹاگرام پر کلپ شیئر کرتے ہوئے پریتی نے لکھا کہ "اس تھینکس گیونگ ویک اینڈ پر کل ہو نا ہو کو اس کی سالگرہ پر یاد کر رہی ہوں۔ یہ فلم کے میرے پسندیدہ سینوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس بڑے ڈائیلاگ کو صرف ایک ٹیک میں شوٹ کیا گیا تھا اور بعد میں چند کلوز اپس اس میں شامل کیے گئے تھے۔ یہ سین ان چیزوں کے لیے شکریہ ادا کرنا اور اس کی تعریف کرنا سیکھاتا ہے جو ہمارے پاس ابھی موجود ہے۔ یہ میری اداسی بھری لیکن خوشی والی تھی۔ فلموں اور سنیما کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر بہت شکر گزار ہوں میں اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور اس پر یقین رکھتی ہوں۔ انہوں نے اس پوسٹ پر ہیش ٹیگز کے طور پر 'کل ہو نا ہو'، 'شکریہ'، 'تھینکس گیونگ' کا استعمال کیا۔
وہیں فلم میں سویٹو کا کردار ادا کرنے والی دلناز ایرانی نے بھی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ 'لو یو میری نینا'۔
فلم کے کلپ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پریتی کے مداحوں میں سے ایک نے لکھا کہ 'اب تک کے بہترین مکالموں میں سے ایک، میں نے اپنی کلائی پر 'کل ہو نا ہو' کا ٹیٹو بنوایا ہے'۔
کل ہو نا ہو میں، پریتی نے نینا کیتھرین کپور کا کردار ادا کیا جو شاہ رخ خان کے ادا کردہ کردار امن ماتھر سے پیار کرتی ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان، جیا بچن، سشما سیٹھ، ریما لاگو، للت دوبے کے ساتھ دلناز پال اور سونالی بیندرے نے بھی کام کیا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں اس فلم کے 19 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلمساز کرن جوہر نے بھی ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کرن نے لکھا کہ"پوری زندگی کی یادیں اس دل کی دھڑکن میں ہیں ! اس فلم نے اس کے علاوہ بھی بہت کچھ دیا ہے اس نے مجھے خوشی دی، اٹوٹ بندھن، کہانی سنانے کے لیے ایک مختلف نظریہ دیا اور ظاہر ہے یہ میرے والد کے ساتھ آخری فلم سیٹ بھی تھا اور اس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا'۔