ETV Bharat / entertainment

Prakash Raj on Boycott Pathaan Gang: 'بائیکاٹ گینگ صرف بھونکتے ہیں کاٹتے نہیں'، پرکاش راج - پرکاش راج نے بائیکاٹ گینگ کی تنقید کی

کیرالہ میں ایک ادبی میلے میں اداکار پرکاش نے پٹھان کو بائیکاٹ کرنے والے گینگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف 'بھونکتے ہیں'، وہ بلاک بسٹر ہندی فلم کے خلاف کچھ نہیں کہہ سکتے۔

'بائیکاٹ گینگ صرف بھونکتے ہیں کاٹتے نہیں'، پرکاش راج

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 5:30 PM IST

اداکار پرکاش راج نے حال ہی میں کیرالہ میں ایک لٹریچر فیسٹیول میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس ادبی میلے میں انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں بات کی جو پٹھان کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے اور فلم کو ناکام دیکھنا چاہتے تھے۔ اداکار نے فلم کے باکس آفس کمائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ فلم کی کمائی نے ان لوگوں کو غلط ثابت کیا ہے جو فلم کا بائیکاٹ کرنا چاہتے تھے۔ Prakash Raj on Boycott Pathaan Gang

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان اپنے پہلے گانے 'بیشرم رنگ' کی ریلیز کے بعد سے تنازعات کی زد میں آگئی تھی۔ چند سیاست دانوں اور مشہور شخصیات نے گانے میں دیپیکا کے لباس، خاص طور پر ان کی بکنی کے رنگ پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلم کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 25 جنوری کو جب ریلیز ہوئی تب فلم نے بائیکاٹ مطالبات کے درمیان زبردست کمائی کی۔ فلم نے اب تک 800 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

کیرالہ میں ماتھرو بھومی انٹرنیشنل فیسٹیول آف لیٹرز میں اداکار پرکاش راج بھی ان مہمان خصوصی میں سے ایک تھے جنہیں مدعو کیا گیا تھا۔ اس میلے میں اداکار کبیر بیدی، امیتا گھوش اور سدھا مورتی نے بھی شرکت کی تھی۔ اس سال اداکار تمل فلم واریسو اور تیلگو فلم والٹیئر ویرایا میں نظر آئے۔ پرکاش نے کہا کہ 'وہ لوگ پٹھان پر پابندی لگانا چاہتے تھے، لیکن یہ 700 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہونے والا ہے۔ یہ بیوقوف لوگ، جو پٹھان پر پابندی لگانا چاہتے تھے، انہوں نے 30 کروڑ میں مودی کی فلم نہیں چلائی، یہ صرف بھونک رہے ہیں، کاٹتے نہیں، فکر مت کرو، یہ صرف شو مچا رہے ہیں'۔

اداکار نے مشورہ دیا کہ بائیکاٹ گینگ کو نظرانداز کرنا چاہیے کیونکہ ان کا فلم کو بائیکاٹ کرنے کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوا۔ گزشتہ سال پرکاش نے بیشرم رنگ تنازعہ کے بعد دیپیکا کی حمایت کی تھی۔پرکاش نے ٹویٹر پر ایک نیوز آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بیشرم دھرم کٹر پنتھی لوگ۔۔تو یہ ٹھیک ہے جب زعفرانی پوش مرد ریپ کرنے والوں کو پھولوں کا ہار پہناتے ہیں۔۔نفرت انگیز تقریر کرتے ہیں، دلال ایم ایل اے، ایک زعفرانی پوش سوامی جی نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں لیکن فلم میں ایک لباس نہیں پہن سکتے'۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'صرف پوچھ رہا ہوں'۔ فلم کی ریلیز والے دن انہوں نے اداکار جان ابراہم سمیت پٹھان ٹیم کو بھی اس کی ریکارڈ اوپننگ پر مبارکباد دی تھی۔

واضح رہے کہ پٹھان نے 12 دنوں میں گھریلو باکس آفس پر 429.9 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ یش راج فلمز کے پروڈکشن بینر کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 832.20 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Shah Rukh Khan Pathaan پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے شاہ رخ خان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.