ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang Row بیشرم رنگ کے تنازع پر پرکاش راج دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے - پرکاش راج نے دیپیکا پڈوکون کی حمایت کی

مشہور اداکار پرکاش راج نے بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ فلم پٹھان کے گانے 'بیشرم رنگ' پر متنازعہ بیان دینے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پرکاش راج نے نہ صرف دیپیکا پڈوکون کی حمایت کی ہے بلکہ بیشرم رنگ میں ان کے لباس پر ہونے والے تنازع کا بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔Prakash Raj Supports Deepika Padukone

بیشرم رنگ کے تنازع پر پرکاش راج دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 5:14 PM IST

اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر بی جے پی رہنماؤں کے عجیب و غریب بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی سخت تنقید کی ہے۔ پرکاش راج اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور فلم پٹھان کے گانے بیشرم رنگ میں اداکارہ کے ذریعہ زیب تن کیے گئے ملبوسات کی وجہ سے ہوئے حالیہ تنازع کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز فلم پٹھان کے پہلے گانے میں شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون اسپین میں رومانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔Prakash Raj Supports Deepika Padukone

جمعرات کے روز پرکاش نے ٹویٹر پر ایک نیوز آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بیشرم دھرم کٹر پنتھی لوگ۔۔تو یہ ٹھیک ہے جب زعفرانی پوش مرد ریپ کرنے والوں کو پھولوں کا ہار پہناتے ہیں۔۔نفرت انگیز تقریر کرتے ہیں، دلال ایم ایل اے، ایک زعفرانی پوش سوامی جی نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں لیکن فلم میں ایک لباس نہیں پہن سکتے'۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'صرف پوچھ رہا ہوں'۔

  • #Besharam BIGOTS.. So it’s okay when Saffron clad men garland rapists..give hate speech, broker MLAs, a Saffron clad swamiji rapes Minors, But not a DRESS in a film ?? #justasking
    ….Protesters Burn Effigies Of SRK In Indore. Their Demand: Ban 'Pathaan' https://t.co/00Wa982IU4

    — Prakash Raj (@prakashraaj) December 15, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ بدھ کے روز ایک تنظیم کے کارکنوں نے اندور میں پٹھان اور بیشرم رنگ گانے کے خلاف مظاہرہ کیا اور دیپیکا اور شاہ رخ خان کے پتلوں کو نذر آتش کیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ویر شیواجی گروپ نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندو برادری اس گانے کے مواد سے ناراض ہے۔

وہیں اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے گانے میں دیپیکا کے لباس پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے شاہ رخ اور دیپیکا کے لباس کے رنگ پر بھی طنز کیا تھا۔ وزیر نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ' پہلی نظر میں گانے میں دکھائے جانے والے ملبوسات قابل اعتراض ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم پٹھان کا گانا گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، مجھے نہیں لگتا کی یہ ٹھیک ہے اور میں فلم کے ہدایتکار اور میکرز سے کہوں گا کہ وہ اسے ٹھیک کریں'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ' اس سے قبل بھی دیپیکا پڈوکون جے این یو میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حمایت میں سامنے آئی تھیں اور جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ذہنیت کیسی ہے ۔اسی لیے میرا ماننا ہے کہ اس گانے کا نام بیشرم رنگ بھی قابل اعتراض ہے۔ اداکارؤں کو جس طرح زعفرانی اور سبز رنگ پہنا گیا ہے، گانے کے رنگ، بول اور فلم کا ٹائٹل پرامن نہیں ہے۔ اس میں بہتری کی ضرورت ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم غور کریں گے کہ مدھیہ پردیش میں اس کی ریلیز کی اجازت دی جائے یا نہیں'۔

بیشرم رنگ کے گانے کو وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے، جس کے بول کمار نےلکھے ہیں۔ اس گانے میں شاہ رخ اور دیپیکا کے درمیان کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں: Prakash Raj Responds to Akshay Kumar: گلوان ٹویٹ پر ریچا چڈھا کی تنقید کرنے پر پرکاش راج کا اکشے کمار کو جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.