حیدرآباد: فلم آدی پروش کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا ہے، جو رامائن کی مشہور کہانی پر مبنی ہے۔ ٹریلر کا آغاز ہنومان کے کردار سے ہوتا ہے جو بھگوان رام کے بارے میں بتاتے نظر آتے ہیں۔ فلم میں پربھاس بھگوان رام اور کریتی سینن سیتا کا کردار ادا کرتی نظر آنے والی ہیں۔ تین منٹ سے زیادہ دورانیے کے ٹریلر کا وی ایف ایکس فلم کے پہلے ٹیزر کے مقابلے بہتر نظر آرہا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے راون کے قید میں سیتا کو بچانے کے لیے رام اپنی فوج کے ساتھ نکل پڑتے ہیں۔ ٹریلر میں پربھاس اور کریتی کی جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
حالانکہ ٹریلر میں صرف ایک جگہ ہی راون کے کردار کو دکھایا گیا ہے، جس کا کردار بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کیا ہے۔ وہیں فلم میں رام کے بھائی لکشمن کا کردار سنی سنگھ نے کیا ہے اور ہنومان کا کردار دیودتا ناگے نے کیا ہے۔ ٹریلر میں فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ آدی پروش 16 جون کو بھارت اور دنیا بھر کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں آدی پروش کی ٹیم نے مداحوں کے لیے ایک خاص ٹریلر لانچ ایونٹ کا اہتمام کیا تھا، جس کی ویڈیو کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں مداحوں کو پربھاس کو رام کے کردار کے طور پر خوش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آج آدی پروش کی ٹیم فلم کا ٹریلر لانچ کرنے ممبئی پہنچی ہے۔ اس فلم کو پانچ زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔