ETV Bharat / entertainment

Prabhas fans on Adipurush release: پربھاس کے مداحوں کی دیوانگی، تھیٹر کے باہر رقص کرنے کے ساتھ جے شری رام کا نعرہ لگایا - پربھاس کے مداحوں کا ردعمل

اوم راوت کی فلم آدی پروش بالآخر جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔ فلم دیکھنے کے لیے پورے ہندوستان میں سینما گھروں کے باہر پربھاس کے مداحوں کا جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ساؤتھ اسٹار کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر کئی جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں لوگوں کو جشن مناتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پربھاس کے مداحوں کی دیوانگی
پربھاس کے مداحوں کی دیوانگی
author img

By

Published : Jun 16, 2023, 10:47 AM IST

حیدرآباد: پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش جمعہ کو بہت دھوم دھام کے درمیان سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ ہندی زبان کے علاوہ کنڑ، تمل، تیلگو زبان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایتکار اوم راوت نے کیہے۔ یہ فلم رامائن پر مبنی ہے۔ آدی پروش میں پربھاس نے راگھو، کریتی نے جانکی، سیف نے لنکیش، سنی سنگھ نے لکشمن اور دیودتا ناگے نے ہنومان کا کردار ادا کیا ہے۔Prabhas fans on Adipurush release

آج پربھاس کی فلم کے ریلیز کے ساتھ ان کے مداحوں نے فلم کی ریلیز کا شاندار جشن منایا۔ پربھاس کے مداحوں نے اداکار ایک بڑا پوسٹر بنایا اور اسے پھولوں سے سجایا۔ یہاں تک کہ انہوں نے تھیٹر کے باہر پٹاخے بھی جلائے۔ ٹویٹر پر پربھاس کے پرستاروں کی جانب سے فلم کا جشن منانے کے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیے گئے ہیں۔ ٹویٹر پر بہت سے شائقین نے تلنگانہ کے تھیٹروں کے باہر کی ویڈیوز شیئر کیں جن میں شائقین رقص کر رہے ہیں اور جئے شری رام کا نعرہ بھی لگاتے نظر آرہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک تھیٹر کے باہر صبح 2 بجے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پربھاس کے لیے لوگوں کی دیوانگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آدی پروش جس میں پربھاس نے اداکاری کی ہے، 16 جون کو تھیٹروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کی پریمیئر کے بعد سے شائقین کی جانب سے اب تک فلم کو مثبت ردعمل ملے ہیں۔ فلم کے ابتدائی جائزے مثبت ہیں۔ پربھاس کی فلم کے زیادہ تر شوز ہاؤس فل جارہے ہیں۔

آدی پروش اب تک کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم ہے جسے تقریبا 500 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے۔۔ توقع ہے کہ ہفتے کے آخر میں فلم ایک اچھی کمائی کرپائے گی۔ فلم کی ایڈوانس بکنگ میں بھی زبردست اچھال دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد میکرز کو امید ہے کہ یہ اس سال کی پہلی ایسی فلم بن جائے گی جس نے ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم کو بھارت میں ریلیز کرنے سے ایک دن قبل امریکہ میں ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم کو امریکہ میں شاندار کامیابی ملی ہے۔فلم انڈسٹری کے متعدد تجزیہ کاروں نے پیشن گوئی کی ہے کہ آدی پروش ریلیز کے پہلے دنہی 50 کروڑ روپے کا ہندسہ آسانی سے عبور کرلے گی۔

مزید پڑھیں:Adipurush Release Today: سینما گھروں میں فلم آدی پروش کی دھوم، ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.