حیدرآباد: 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ساؤتھ کے سپر اسٹار پربھاس نے اپنی بہت منتظر فلم 'سالار' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ مداحوں کو پربھاس کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا، جو اب ختم ہو چکا ہے۔ فلم سالار اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کی ہدایت کاری پرشانت نیل نے کی ہے جنہوں نے 'کے جی ایف' جیسی فلم بنائی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 28 ستمبر 2023 رکھی گئی ہے۔Prabhas's Salaar Release Date Out
پربھاس کی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہے۔ فلم میں ان کا اوتار مختلف ہوگا۔ 75 ویں یوم آزادی کے خاص موقع پر میکرز نے پربھاس کی فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔پوسٹر میں پربھاس سر جھکائے کھڑے ہیں اور ان کے قدموں میں لاشیں پڑی ہیں۔ پربھاس کے ہاتھوں میں ایک خطرناک ہتھیار ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ ہندوستان کے علاوہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ جیسے کئی ممالک میں کی گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ فلم سالار کا پہلا شیڈول حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔ اب پربھاس اپنی تمام تر توجہ فلم کی شوٹنگ کو تیزی سے ختم کرنے میں لگائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ساؤتھ کی اداکارہ شروتی ہاسن فلم 'سالار' میں اداکار پربھاس کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ یہ فلم کنڑ، تمل، تیلگو، ملیالم اور ہندی میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں ساؤتھ کے مضبوط اداکار پرتھوی راج سوکمارن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ فلم میں ساؤتھ کے سپر ولن جگپتی بابو، ایشوری راؤ، شریا ریڈی بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم کا بجٹ 400 کروڑ روپے سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ پربھاس آخری بار فلم 'رادھے شیام' میں نظر آئے تھے جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔