ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ پوجا ہیگڑے اور بالی ووڈ اداکار وکی کوشل ایک نئے پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں۔ فلمساز ابھے راہا کے ساتھ وکی اور پوجا ہیگڑے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ایک اشتہار پر کام کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔ Pooja Hegde's Project with Vicky Kaushal
پوجا ہیگڑے نے کئی اشتہارات کیے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایک اشتہار کیا۔ پوجا، رام چرن کی فلم 'اچاریہ'، سلمان خان کی فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی'، رنویر سنگھ کی فلم 'سرکس' اور مہیش بابو کی 'SSMB28' جیسے شاندار پروجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔
اس سے قبل پوجا سپر ہٹ فلم 'الا ویکنتھا پورملو' میں بھی اللو ارجن کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ لیکن وہ اس سال ریلیز ہونے والی پین انڈیا فلم رادھے شیام میں ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کے نظر آئیں تھی، لیکن یہ فلم باکس آفس پر اپنا جادو نہیں بکھیر سکی۔
پوجا نے تمل سپر اسٹار وجے کی فلم 'بیسٹ' میں بھی مرکزی کردار ادا کیا جو 13 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر کمائی کر رہی ہے لیکن ناقدین کا ردعمل فلم کے بارے میں منفی ہے۔
دوسری جانب وکی کوشل فلم 'گووندا نام میرا'، 'دی گریٹ انڈین فیملی' اور لکشمن اٹیکر کی فلم میں نظر آنے والے ہیں، جس کے ٹائٹل کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سارہ علی خان نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: Laal Singh Chaddha First Song Release: عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ریلیز کیا