ETV Bharat / entertainment

Threat Call to Amitabh and Dharmendra: امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی - میکش امبانی کو دھمکی

ناگپور پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بنگلوں کو اڑانے کی دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کو امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 11:59 AM IST

حیدرآباد: ایک نامعلوم شخص کی جانب سے فون کے ذریعہ بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے ممبئی میں واقع بنگلوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فون کرنے والے نے ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں بھی دھماکہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ منگل کے روز ناگپور پولیس کے کنٹرول روم میں یہ گمنام کال موصول ہوئی۔ Threat Call to Amitabh and Dharmendra

کال ملنے کے بعد ناگپور پولیس نے فوری طور پر ممبئی پولیس کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ کال پالگھر کے شیواجی نگر محلے سے کی گئی تھی، جو ممبئی کے قریب ہے۔ یہ کال 112 ہاٹ لائن کے کنٹرول روم پر کی گئی تھی، جو ناگپور کے لکڑ گنج علاقے میں واقع ہے۔

جس پولیس اہلکار نے فون کا جواب دیا اس نے دو نوجوانوں کو فون پر یہ بات کرتے ہوئے سنا کہ کس طرح 25 لوگ ممبئی میں تجربہ کار اداکار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور امبانی کے گھروں کو اڑانے آئے تھے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس کو چوکنا کر دیا گیا اور انہوں نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں۔

وہیں سپریم کورٹ کے حکم پر مکیش امبانی اور ان کے اہل خانہ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر زیڈ پلس سیکورٹی کور حاصل ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر عرب پتی خاندان امبانیوں کو زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کرنے پر اہنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا مکیش امبانی کی اپنی سیکیورٹی نہیں ہے، عام آدمی کا پیسہ کیوں ضائع ہورہا ہے؟'۔ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ اگر ایک عام آدمی کی جان کو خطرہ ہو تو کیا اسے بھی اسی سطح کی سیکیورٹی ملتی ہے؟ '۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ زیادہ کمائی کرنے والے شخص ہیں اور وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں عمدہ کام کر رہے ہیں۔ وہ بھاری ٹیکس ادا کرنے والے بھی ہیں اس لیے میرے خیال میں حکومت نے صحیح کام کیا۔ حالانکہ عدالت نے ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن پھر بھی یہ شور سننے کو ملے گا کہ حکومت کی طرف سے کوئی خیال نہیں کیا گیا۔بہر حال، میں فیصلے کے حق میں یا خلاف نہیں ہوں لیکن ہم سب کو عدالت سے ملنے والی اس امداد کا عام آدمی اور ان سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔ میں اس حقیقت سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ حکومت کو بم دھمکیوں سے متعلق معاملات پر تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ یہ میرا نقظہ نظر ہے'۔

مزید پڑھیں:Threat letter to Salman Khan: سلمان خان اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.