ETV Bharat / entertainment

Pathan Controversy: سورت میں ہندو تنظیموں نے فلم پٹھان کے پوسٹرز پھاڑ ڈالے - پٹھان کے پوسٹرز پھاڑ ے گئے

عامر خان کی طرح شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو بھی ریلیز سے قبل کئی سیاسی تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب گجرات کے سورت میں فلم کی ریلیز کے حوالے سے ہندو تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ وہیں ہندو تنظیم کے کارکنوں نے سنیما گھروں میں جاکر فلم پٹھان کے کئی پوسٹرز بھی پھاڑ دیئے۔Pathan Controversy

سورت میں ہندو تنظیموں نے فلم پٹھان کے پوسٹرز پھاڑ ڈالے

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 10:13 AM IST

گجرات: بھارتی جنتا پارٹی سمیت کئی ہندو تنظیموں کی جانب سے گزشتہ کچھ دنوں سے ملک بھر میں فلم پٹھان کی مخالفت کی جارہی ہے۔ وہیں کچھ لوگ فلم پٹھان کے بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔شاہ رخ خان کا پتلا جلانے سمیت فلم کے خلاف کئی میمورنڈم بھی جمع کروائے گئے ہیں۔ وہیں اس وقت گجرات کے شہر سورت کے کامریج تعلقہ میں ہندو تنظیموں نے فلم کی مخالفت کی ہے۔Pathan Controversy

ہندو تنظیموں کے تقریبا 150 کارکن نے سورت کے کامریج گاؤں میں واقع راجہنس سنیما پہنچ کر فلم کی مخالفت کی اور یہاں تک سنیما گھر مٰیں لگائے گئے فلم پٹھان کے پوسٹرز بھی پھاڑ دئیے۔ وہیں ان احتجاجی مظاہروں میں جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے گئے۔

فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو تنظیم کے رہنما جئے پٹیل نے کہا کہ 'چند روز قبل انہوں نے راجہنس سنیما کے منیجر سے فلم پٹھان کے بینر کو نہ لگانے اور فلم کو ریلیز نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم جہاں بینرز لگائے جارہے تھے وہاں ہندو تنظیم کے کارکنوں نے پرامن طریقے سے احتجاج کیا اور بینرز اتار کر پھاڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن جس طرف فلم میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہن کر بے شرمی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور ہم مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے بھی اس فلم پر پابندی لگانے کی درخواست کرتے ہیں

گجرات کے موسیقار راجبھا گڑھوی نے بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سناتن روایت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہ رخ کے پٹھان کی اداکارہ نے ایسا لباس پہنا ہے جس سے ہماری تہذیب خراب ہوئی ہے۔ بالی ووڈ والوں نے ہمارے جذبات سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گانا یا یہ فلم گجرات میں ریلیز نہیں ہونی چاہیے۔ اب یہ بالکل ناقابل برداشت ہے۔ اپنے ہاتھوں سے امن کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔ یہ فلم پورے ملک میں ریلیز نہیں ہونی چاہیے۔ میرے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں ہے۔'

اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا نے بیشرم رنگ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک اس میں تبدیلی نہیں کی جاتی، فلم ریاست میں ریلیز نہیں ہوسکتی۔ تب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’بائیکاٹ پٹھان‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row 'شاہ رخ کو فلم پٹھان اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھنی چاہیے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.