ETV Bharat / entertainment

Pathaan Trailer شاہ رخ خان نے اپنے دمدار ڈائیلاگ سے شائقین کا دل جیت لیا - پٹھان ٹریلر میں شاہ رخ کا ڈائیلاگ

فلم پٹھان کے ٹریلر میں سپر اسٹار شاہ رخ خان کو تین دمدار ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اگرچہ ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے لیکن شاہ رخ خان نے اپنے مکالمے سے مداحوں کو جذباتی کردیا ہے۔ رونگٹے کھڑے کردینے والا شاہ رخ کا ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔Pathaan Trailer

شاہ رخ خان نے اپنے دمدار ڈائیلاگ سے شائقین کا دل جیت لیا

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:02 PM IST

حیدرآباد: یش راج فلمز نے منگل کے روز اپنی آئندہ جاسوس تھرلر فلم پٹھان کا آفیشل ٹریلر شیئر کر دیا ہے، جو 2018 کی فلم زیرو کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان کی چار سال بعد بڑے پردے پر پہلی فلم ہونے والی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی شامل ہیں اور یہ رواں سال 2023 میں بالی ووڈ کی پہلی بڑی ریلیز ہے ۔ سال 2022 میں کئی ہندی فلموں کی مایوس کن باکس آفس کمائی کے بعد یہ فلم ہندی سنیما کے لیے سورج کی نئی کرن ثابت ہوسکتی ہے۔Pathaan Trailer

یش راج فلمز (YRF) پروڈکشن میں جاسوس کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار شاہ رخ خان نے نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ٹریلر شیئر کیا۔ 2.34 منٹ کے پٹھان ٹریلر میں شاہ رخ خان کی کی صرف تین مکالمے ہیں۔ لیکن اس محدود وقت میں بھی سپراسٹار شائقین کو خوش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • پٹھان آئے گا پٹاخے بھی لائے گا

ٹریلر میں تجربہ کار اداکار ڈمپل کپاڈیہ کہتی ہیں، "اب پٹھان کے ونواس کا وقت ختم ہوا۔ اس کے اگلے سین میں شاہ رخ خان کی دمدار انٹری ہوتی ہے۔ اس دوران شاہ رخ خان کو ایک مکالمہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ' پارٹی پٹھان کے گھر پر رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا اور پٹاخے بھی لائے گا'۔

  • فوجی ملک کے لیے کیا کر سکتا ہے؟

ایک اور سین میں شاہ رخ خان حب الوطنی کے جذبات سے بھرے ایک ڈائیلاگ بولتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ 'ایک سولجدر یہ نہیں پوچھتا کہ دیش نے اس کے لیے کیا کیا، وہ پوچھتا ہے وہ دیش کے لیے کیا کرسکتا ہے'۔

  • جئے ہند:

پٹھان کا ٹریلر شاہ رخ خان کے 'جے ہند' کے ساتھ ختم ہوتا ہے اور ان کے دو الفاظ، سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اپنی مادری وطن سے محبت پیدا کرنے کے لیے کافی ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

پٹھان کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کے فوراً بعد یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل کے کمینٹ سیکشن میں لوگوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوئے اس ٹریلر کو 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 3.5 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین شاہ رخ خان کے 'فوج ملک کے لیے کیا کرسکتا ہے' مکالمے پر سب سے زیادہ ردعمل دے رہے ہیں۔

یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ کے قریبی دوست سلمان خان بھی پٹھان میں جلوہ گر ہوں گے۔ اس فلم میں وہ ٹائیگر کے کردار میں ہی نظر آئیں گے۔ اطلاع کے مطابق یش راج فلمز ایک اسپائی یونیورس بنانے کا ارادہ کر رہا ہے۔ سلمان خان کی ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان پٹھان کے کردار میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں: Pathaan Trailer Release: بالآخر فلمی شائقین کا انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.