ETV Bharat / entertainment

Besharam Rang song: کچھ سوشل میڈیا صارفین کا دعوی، 'بیشرم رنگ' کی دھن فلم تم بن کے گانے 'کوئی فریاد' کی کاپی

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 3:59 PM IST

فلم پٹھان کا پہلا نغمہ بیشرم رنگ یقینی طور پر کئی لوگوں کو بے حد پسند آرہا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے نے الزام لگایا ہے کہ اس گانے کی دھن سال 2001 میں آئی فلم 'تم بن' کے گانے ' کوئی فریاد ' کی کاپی ہے۔ یش راج فلمز کے یوٹیوپ چینل پر ریلیز کیے گئے اس گانے کو اب تک 31 لاکھ بار دیکھا چاچکا ہے اور ریلیز کے بعد سے اب تک گانے پر کوئی بھی منفی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ Besharam Rang song

'بیشرم رنگ' کی دھن فلم تم بن کے گانے 'کوئی فریاد' کی کاپی

حیدرآباد: فلم پٹھان کا پہلا گانا بیشرم رنگ آج ریلیز ہوا ہے جس نے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ جبکہ یش راج فلمز کے یوٹیوب چینل کا کمینٹ سیکشن شائقین کے محبت بھرے تبصروں سے بھرگیا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے نے دیپیکا کے ڈانس اسٹائل کو 'عجیب و غریب' قرار دیتے ہوئے گانے کی دھن پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔Besharam Rang song

بیشرم رنگ کے آن لائن ریلیز ہونے کے فوراً بعد یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹفارم پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس گانے کو وشال ددلانی اور شیکھر روجیانی نے کمپوز کیا ہے۔ بیشرم رنگ کے ریلیز ہونے کے چار گھنٹوں کے اندر اسے یش راج فلمز کے یوٹیوپ چینل پر 31 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور اب تک نہ تو گانے پر کوئی منفی تبصرہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ناپسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے کسی نے ڈس لائیک کا بٹن دبایا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ڈائیٹ سبیا، جو کاپی کرنے والے آؤٹ فٹ اور فلموں جیسی چیزوں پر بحث کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، نے بیشرم رنگ پر ایک سروے کیا اور بیشرم رنگ پر لکھے گئے لوگوں کے تبصرے بھی شیئر کیے۔ ایک صارف نے بیشرم رنگ کا موازنہ سال 2001 میں ریلیز ہوئی میوزیک ہٹ فلم 'تم بن' کے گانے 'کوئی فریاد' سے کیا۔ وہیں کچھ لوگوں نے دیپیکا کے ڈانس اسٹائل کو 'عجیب و غریب' قرار دیا اور کیمرہ میں جس طرح سے دیپیکا کو قید کیا گیا ہے اس پر بھی اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

وہیں بیشرم رنگ کا ایک مصرع ' ہمیں تو لوٹ لیا مل کے عشق والوں نے' محبوب خان کی سال 1935 میں ریلیز ہونے والی فلم الہلال کے ایک گانے' ہمیں تو لوٹ لیا مل کے حسن والوں نے' سے متاثر ہے۔

واجح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہونے والی ہے جس میں وہ جاسوس کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 25 جنوری 2023 کو تین زبانوں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang: فلم پٹھان کے پہلے گانے بیشرم رنگ میں شاہ رخ اور دیپیکا کی کیمسٹری شاندار نظر آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.