ETV Bharat / entertainment

Pathaan box office: بیرون ممالک میں فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ میں شاندار شروعات دیکھنے کو ملی - ریلیز سے قبل پٹھان کی ایڈوانس بکنگ

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات جیسے بین الاقوامی ممالک سے غیر معمولی ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بیرون ممالک میں فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔

بیرون ممالک میں فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ میں شاندار شروعات دیکھی گئی

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 12:03 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پٹھان کے ساتھ چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ میکرز بھارت میں 20 جنوری سے ایڈوانس بکنگ شروع کریں گے۔ وہیں بیرون ممالک میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کو مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ جرمنی، امریکہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ ان مذکورہ ممالک میں بڑی تعداد میں لوگ فلم کو دیکھنے کے لیے ایڈوانس بکنگ کر رہے ہیں۔ یش راج فلمز نے ایک ماہ قبل جرمنی میں پٹھان کے لیے ایڈوانس بکنگ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور فلم کے پری سیل کو ملنے والا ردعمل حیرت انگیز ہے۔

تجارتی پنڈتوں کے مطابق، جرمنی اور دیگر اہم بین الاقوامی ممالک میں پٹھان کو ملنے والے زبردست ردعمل کی وجہ کنگ خان کا اسٹارڈم ہے۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پٹھان کی شروعاتی دن کی کمائی بڑی ہوگی کیونکہ یہ شاہ رخ خان کی فلم ہے۔ لیکن فلم کے آگے کا سفر اس بات پر مبنی ہے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری کتنی مضبوط ہے۔ رپورٹس کے مطابق جرمنی میں پٹھان نے 5 دن کے ویک اینڈ کے لیے 8500 ٹکٹیں (125,000 یورو) فروخت کیں، جن میں سے 4 ہزار ٹکٹ فلم کے پہلے دن کے لیے خریدے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں شاہ رخ خان کی مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ پٹھان نے مشرق وسطی کی مارکیٹ میں پہلے دن کے لیے 3500 ٹکٹ فروخت کیے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ فلم نے ریلیز سے قبل مشرق وسطی میں 50 ہزار ڈالر کی کمائی کرلی ہے۔ ابھی تک فلم کی ریلیز سے قبل فروخت کیے گئے ٹکٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پٹھان شاہ رخ خان کی سال 2017 میں متحدہ عرب امارات میں ریلیز ہونے والی فلم رئیس کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

آسٹریلیا کی بات کریں تو یہاں کی مارکیٹ میں پہلے کبھی شاہ رخ خان کی فلم کو کوئی خاص ردعمل نہیں ملا ہے لیکن لگتا ہے کہ پٹھان اس خیال کو بدلنے والا ہے کیونکہ فلم نے پہلے دن آسٹریلیا میں 65 ہزار آسٹریلیائی ڈالر کے 3 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ آسٹریلیا میں جس دن فلم ریلیز ہونے والی ہے اس دن پبلک ہالی ڈے یعنی آسٹریلیا ڈے(26 جنوری) ہے اور تجارتی پنڈتوں کے مطابق یہ کاروبار پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے

اب تک فلم کو مثبت ردعمل ملا ہے سوائے بیشرم رنگ گانے کے جس نے کئی تنازعات کو جنم دیا ہے۔ پٹھان کے حوالے سے لوگوں کی امیدیں عروج پر ہیں کیونکہ شائقین کنگ خان کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ گزشتہ چار برسوں میں شاہ رخ خان کم ہی نظر آئے ہیں اور عوام کی نظروں میں ان کی اس غیر موجودگی نے لوگوں میں ان کو واپس دیکھنے کی دلچسپی میں اضافہ کردیا ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں میں آ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Advance Booking بھارت میں پٹھان کی ایڈوانس بکنگ اس دن سے شروع ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.