ETV Bharat / entertainment

Pathaan Box Office: پٹھان نے ریلیز کے تیسرے دن 300 کروڑ روپے کی کمائی کی - پٹھان کے تیسرے دن کی کمائی

شاہ رخ خان کی اسکرین پر واپسی باکس آفس پر سونامی لے کر آئی ہے۔ فلم پٹھان ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن ریکارڈ توڑنے کے بعد اب ریلیز کے تیسرے دن 300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

پٹھان نے ریلیز کے تیسرے دن 300 کروڑ روپے کی کمائی کی

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 10:50 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کا باکس آفس پر جادو برقرار ہے۔ ابتدائی دن کے ریکارڈ توڑنے کے بعد شاہ رخ خان کی فلم باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پٹھان نے تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ فلم نے دنیا بھر میں 300 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ Pathaan box office

جہاں ابھی تک فلم میکرز کی جانب سے فلم کی کمائی کے حوالے سے کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے وہیں تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے ہفتہ کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان نے باکس آفس پر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ٹویٹر پر رمیش نے لکھا کہ 'پٹھان نے دنیا بھر کی باکس آفس پر 3 دنوں میں 300 کروڑ روپے کی مجموعی رقم عبور کر لیا.. 🔥"

  • #Pathaan crosses ₹ 300 Crs Gross at the WW Box office in 3 days.. 🔥

    — Ramesh Bala (@rameshlaus) January 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جیسا کہ پہلے کچھ رپورٹوں میں بتایا گیا کہ 'پٹھان نے اپنے دوسرے دن تاریخ رقم کی جب اس نے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے کا خود کا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ واضح رہے کہ فلم نے پہلے دن تقریبا 57 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ فلم کے ہندی ورژن نے 55 کروڑ اور فلم کے ڈبنگ ورژن نے دو کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

پٹھان کی کامیابی شاہ رخ خان کے کرئیر کا ایک نیا باب لکھے گی۔ اس فلم کو ایس آر کے کی شاندار واپسی کہا گیا ہے لیکن کنگ خان کا کہنا ہے کہ ' جو چیز شروع ہوئی ہے اس کو ختم تو کرنا ہوتا ہے۔ اینڈریو نکول کی فلم گٹاکا سے ایتھن ہاک کے ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایس آر کے نے کہا کہ' یہ واپسی کے بارے میں نہیں ہے'۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ 'گٹاگا فلم میں نے پیچھے کی جانب تیرنے کے لیے یہ سب کچھ نہیں بچایا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ زندگی ایسی ہی ہوتی ہے۔۔ آپ اپنی واپسی کی پلاننگ نہیں کرنا چاہتے۔ آپ کا مقصد آگے بڑھنا ہے۔ پیچھے مت آؤ۔ آپ نے بس جو چیزیں شروع کی ہیں اسے ختم کرنے کی کوشش کریں'۔

مزید پڑھیں:ترن آدرش نے پٹھان پر کہا' آج تک کسی ہندی فلم نے یہ کامیابی حاصل کی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.