ETV Bharat / entertainment

Pathaan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ نے نئے ریکارڈ توڑے - پٹھان کی باکس آفس کمائی

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے ریلیز سے قبل ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔ جانیے فلم نے اب تک کتنے ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ نے نئے ریکارڈ توڑے

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 2:30 PM IST

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' ریلیز کے لیے تیار ہے۔ یہ فلم 25 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کی ریلیز میں ابھی پانچ دن باقی ہیں اور مداحوں نے فلم کے لیے ایڈوانس بکنگ شروع کردی ہے۔ پٹھان نے ایڈوانس ٹکٹ بکنگ میں نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ فلم نے اپنی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ سے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ ایسے میں ایڈوانس بکنگ کی بنیاد پر 'پٹھان' کی پہلی دن کی کمائی کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔Pathaan Advance Booking

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے ٹویٹ کے مطابق 'جمعرات کی رات گیارہ بجے تک فلم کی ایڈوانس بکنگ میں 1 لاکھ 17 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوچکے ہیں۔ جو آج تک ہندی سنیما میں نہیں ہوا۔ ایڈوانس بکنگ کی اس بڑی کمائی پر ترن کہتے ہیں کہ باکس آفس پر سونامی آنے والی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پٹھان دیکھنے کے لیے پی وی آر میں 51 ہزار، آئنوکس میں 38 ہزار 500 اور سائنپولیس میں 27 ہزار 500 ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

اس کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ فلم 'پٹھان' پہلے دن باکس آفس پر 39 سے 41 کروڑ روپے کما سکتی ہے، کیونکہ چار سال بعد شاہ رخ خان بطور مرکزی اداکار پٹھان کے ساتھ اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔ اس سے پہلے شاہ رخ کی چار فلمیں (زیرو، فین اور جب ہیری میٹ سیجل) باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی۔ اب شاہ رخ خان کو فلم 'پٹھان' سے بہت امیدیں ہیں۔ ممکن ہے کہ 'پٹھان' سال 2023 کی سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم جس نے ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کی ہے وہ فلم 'ہیپی نیو ایئر' رہی ہے، جس نے پہلے دن 44 کروڑ روپے کمائے تھے۔اس سے قبل فلم چنئی ایکسپریس نے 33.12 کروڑ، دل والے نے 21 کروڑ اور رئیس نے 20.42 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

  • #Pathaan *advance booking* status at *national chains*… Update till Thursday, 11.30 pm…

    ⭐️ #PVR: 51,000
    ⭐️ #INOX: 38,500
    ⭐️ #Cinepolis: 27,500
    ⭐️ Total tickets sold: 1,17,000#BO Tsunami loading 🔥🔥🔥

    NOTE: Full-fledged advance booking will start tomorrow. pic.twitter.com/DW2mLJYhvO

    — taran adarsh (@taran_adarsh) January 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ آپ کو بتا دیں کہ شاہ رخ اور دیپیکا کی یہ ایک ساتھ چوتھی فلم ہے۔ان کی گزشتہ تین فلمیں اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر باکس آفس پر ہٹ ہوئی ہیں۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا پٹھان بھی دیپیکا اور شاہ رخ خان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوں گی۔

مزید پڑھیں:SRK on Pathaan: پٹھان نے شاہ رخ خان کا 32 سال پرانا خواب پورا کیا، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.