ETV Bharat / entertainment

Pathaan box office day 26: شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے سے چند قدم دور - پٹھان باکس آفس

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کمائی باکس آفس پر رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر 1000 کروڑ روپے کی کمائی کرنے کے قریب ہے۔ 26 دنوں میں پٹھان نے دنیا بھر میں 996 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے سے چند قدم دور

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 5:07 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان کا جادو باکس آفس پر برقرار ہے۔ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اب بھی باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے۔ ریلیز کے 26 دنوں کے بعد بھی پٹھان نے دنیا بھر میں 996 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کرلی ہے اور وہ جلد ہی 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے لیے تیار ہے۔Pathaan box office day 26

یش راج فلمز نے سوموار کو سوشل میڈیا پر پٹھان کے 26 ویں دن کی باکس آفس کمائی کے اعداد و شمار شیئر کیے۔ پٹھان، جو چار سال بعد شاہ رخ خان کی بطور مرکزی اداکار پہلی فلم ہے، کو عالمی سطح پر سپر اسٹار کے مداحوں کی جانب سے بے مثال ردعمل مل رہا ہے۔ جیسے جیسے شائقین کی محبتیں فلم کو مل رہی ہیں، ویسے ویسے پٹھان اپنے سنگ میل حاصل کرنے کے قریب بڑھتا جارہا ہے۔ اب تک صرف دنگل، باہوبلی 2، آر آر آر اور کے جی ایف: چیپٹر 2 ہی 1 ہزار کروڑ کے کلب میں جگہ بنا پائی ہے۔

پٹھان نے اپنے ریلیز کے 26 ویں دن بھارت میں 515.67 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یش راج فلمز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ 26 دنوں میں فلم نے بیرون ممالک میں 375 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، جب کہ بھارت میں پٹھان کی مجموعی کمائی 621 کروڑ روپے ہوئی ہے۔ پٹھان ان تمام لوگوں کے کیرئیر کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے جو اس سے وابستہ ہیں۔ یش راج فلمز سے لے کر شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ہدایتکار سدھارتھ آنند تک یہ فلم ان کے کیرئیر کے لیے خاص ہے۔ پٹھان کی کامیابی کے بعد اگر میکرز فلم کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہیں تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ پٹھان کی کامیابی کی میٹنگ کے دوران ایس آر کے اور سدھارتھ نے پٹھان 2 پر بھی بات کی تھی اور کہا یہ اصل سے زیادہ 'بڑا اور بہتر' ہوگا۔

مزید پڑھیں:Pathaan Ticket Price پٹھان کے میکرز نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو دیا تحفہ، فلم کی ٹکٹ ہوئی سستی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.