ETV Bharat / entertainment

Pathaan Box Office Collection day 2: شاہ رخ خان کی ایکشن ڈرامہ فلم 'پٹھان' نے دنیا بھر میں 235 کروڑ روپے کی کمائی کی - پٹھان کی دوسرے دن کی کمائی

شاہ رخ خان کی جاسوسی تھرلر فلم پٹھان شائقین کے توقعات پر پورا اتری ہے۔ جس فلم نے اپنی پہلے دن کی کمائی سے باکس آفس پر طوفان لادیا تھا، وہ طوفان رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پٹھان کی باکس آفس پر دوسرے دن کی کمائی 235 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

شاہ رخ خان کی ایکشن ڈرامہ فلم 'پٹھان' نے دنیا بھر میں 235 کروڑ روپے کی کمائی کی

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 12:10 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم پٹھان، جو زعفرانی رنگ کی بکنی کی وجہ سے تنازعہ میں گھری ہوئی تھی، نے ہندی فلموں کے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ فلم نے ریلیز کے دو دن دنیا بھر کے باکس آفس پر 235 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔Pathaan box office collection day 2

  • #Pathaan crosses ₹ 235 Crs Gross at the WW Box office in 2 days..

    — Ramesh Bala (@rameshlaus) January 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تجارتی تجزیہ کار رمیش بالا نے بتایا کہ دنیا بھر میں پٹھان نے 235 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔ ملک میں موجود دیگر تھیٹروں کے بارے میں بات کریں تو پٹھان نے اپنی ریلیز کے دوسرے دن 31.60 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ تجارتی تجزیہ کار کرن آدرش نے ٹویٹر کے ذریعہ یہ جانکاری شیئر کی۔

پٹھان نے اپنے نام متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، جن میں 'بھارت میں اب تک وسیع پیمانے پر ریلیز ہونے والی ہندی فلم ' اور 'غیر چھٹی والے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم' شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی کیرئیر کی یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن اتنی کمائی کی ہو، وہیں یہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی کیرئیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

  • #Pathaan out of the world ₹ 70 Crs Nett is expected for Hindi Day 2 in India 🇮🇳

    A never before record by a huge distance..

    Early estimates..

واضح رہے کہ پٹھان کے ذریعہ کنگ خان چار سال کے طویل انتظار کے بعد بڑے اسکرین پر نظر آرہے ہیں۔ ان کی آخری فلم آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو تھی، جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر تباہ کن ثابت ہوئی کیونکہ اس نے بھارت میں 88.74 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس سے پہلے سال 2017 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' نے باکس آفس انڈیا کے مطابق بھارت میں 62 کروڑ روپے کمائے تھے۔

یوم جمہوریہ کے بعد فلم کو ایک طویل ویک اینڈ ملنے والا ہے اور ساتھ ہی پٹھان کا باکس آفس پر دیگر کوئی فلموں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئندہ دنوں میں پٹھان کتنی کمائی کرنے والا ہے لیکن فی الحال پورا بالی ووڈ کے پاس جشن منانے کی ایک وجہ ہے۔

مزید پڑھیں:ٓAnurag Kashyap Reviews Pathaan پٹھان دیکھ کر انوراگ کشیپ نے کہا 'شاہ رخ خان پہلے اتنے حسین نہیں لگے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.