ETV Bharat / entertainment

Pathaan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم کے جی ایف کے ریکارڈز توڑنے کے لیے تیار، فلم کی ایڈوانس بکنگ پر ایک نظر - پٹھان کے جی ایف کا ریکارڈ توڑے گی

فلم پٹھان کی ایڈوانس بکنگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ فلم شاہ رخ خان کو دوبارہ باکس آفس کا بادشاہ بنا دے گی۔ ملک بھر میں ایڈوانس بکنگ کی اعداد و شمار کے مطابق یہ فلم کئی فلموں کی ایڈوانس بکنگ کے ریکارڈ کو توڑنے والی ہے۔ فلم پٹھان 25 جنوری کو پورے بھارت میں 5 ہزار اسکرینز پر ریلیز ہوگی۔

شاہ رخ خان کی فلم کے جی ایف کے ریکارڈز توڑنے کے لیے تیار

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 1:50 PM IST

ممبئی: فلم پٹھان کے ایڈوانس بکنگ کو شائقین کی جانب سے ملنے والے پرجوش ردعمل کو دیکھنے کے بعد ماہرین کو یقین ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم باکس آفس پر پہلے دن 45 سے 50 کروڑ روپے کی کمائی کرے گی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم جو سال 2018 میں آئی فلم زیرو کے بعد بطور اداکار شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہونے والی ہے، یوم جمہوریہ سے ایک دن پہلے یعنی بدھ کے روز سنیما گھروں میں آنے کے لیے تیار ہے۔ یش راج فلمز کے تعاون سے پٹھان کی ایڈوانس بکنگ 20 جنوری سے شروع ہوئی تھی۔ یہ فلم پورے ہندوستان میں 5 ہزار اسکرینز پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہے جس میں صبح 6 بجے کا بھی شو ہوگا۔ تجارتی ماہر ترن آدرش نے کہا کہ پٹھان بالی ووڈ کو دوبارہ زندہ کرے گی جو کووڈ 19 کے دوران اور سال 2022 میں ایک کمزور دور سے گزر چکا ہے۔

تجارتی ماہرین کے مطابق پٹھان باکس آفس پر تاریخی آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق پٹھان کے افتتاحی دن کا کلیکشن تقریباً 45 سے 50 کروڑ روپے ہوگا۔ باکس آفس کی بحالی پٹھان کے ساتھ شروع ہوگی۔ خاص طور پر فلم کی ایڈوانس بکنگ میں اچھی رفتار دیکھی گئی ہے جو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود شائقین فلم کی ٹکٹ خرید رہے ہیں جو 2023 کے لیے ایک بہترین آغاز ہونے والا ہے۔ پی وی آر لمیٹیڈ کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر سنجیو کمار بجلی نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں اپنی تمام پی وی آر سنیما میں زبردست ایڈوانس بکنگ ہوتے ہوئے دیکھی ہے۔ بجلی نے ایک بیان میں کہا کہ پٹھان کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ ہمارے سنیما گھروں میں زبردست ہوئی ہے پہلے ویک اینڈ میں فلم دیکھنے کے لیے تقریبا 5 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوئی ہیں۔ یہ شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی جو پی وی آر سینما گھروں میں صبح 6 بجے دکھائی جائے گی'۔

معروف ٹکٹنگ پلیٹ فارم بک مائی شو کے مطابق 10 لاکھ سے زائد ٹکٹ بک ہو چکے ہیں۔ بک مائی شو پر 3 ہزار 500 اسکرینیں دستیاب ہیں اور تمام اسکرین کے لیے ایڈوانس بکنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ صبح کے شوز کھولنے کی مانگ بھی اضافہ ہوا ہے۔ معروف ملٹی پلیکس چین آئنوکس کو امید ہے کہ پٹھان ریکارڈ توڑے گی۔ یہ ان کی اب تک کی بہترین ایڈوانس بکنگ میں سے ایک ہے، ان کے پورے بھارت میں 722 اسکرین موجود ہیں۔ صرف آئنوکس نے بدھ کے روز 1.5 لاکھ سے زیادہ اور اتوار تک 3.5 لاکھ سے یادہ ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔ ملٹی پلیکس چین آئنوکس کے چیف پروگرامنگ آفیسر راجندر سنگھ جیالا نے کہا کہ یہ فلم KGF 2 کی ایڈوانس بکنگ کو توڑ دے گی اور 45 سے 50 کروڑ روپے کا بزنس کرے گی'۔

صرف ملٹی پلیکس ہی نہیں فلم سنگل اسکرین تھیٹروں میں بھی فلم دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹکٹ خرید رہی ہے۔ ممبئی کے مقبول سنگل اسکرین تھیٹر گیٹی، گلیکسی اور مراٹھا مندر میں ٹکٹ بکنگ 70 سے 80 فیصد ہے۔ دیسائی نے کہا کہ' شاہ رخ خان کے فین کلبز کے لیے ہم پہلی بار صبح 9 بجے سے مارننگ شوز کر رہے ہیں، جنہوں نے تقریبا پورا تھیٹر بک کرلیا ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ٹکٹ کی قیمتیں 130 سے 160 روپے رکھی گئی ہیں۔ پٹھان بالی ووڈ کی پہلی فلموں میں سے ایک ہے جو ملک کے جنوبی حصوں میں ایڈوانس بکنگ میں سب سے آگے ہے۔ 'ایڈوانس بکنگ کے معاملے میں جنوبی ہندوستان خاص طور پر متاثر کن رہا ہے۔

حیدرآباد، چنئی اور بنگلورو نے اب تک کی مجمومی ایڈوانس بکنگ میں تقریبا 30 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ جیسے جیسے فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے ٹکٹوں کی فروخت کی رفتار میں بھی تیزی آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ' ہمیں یقین ہے کہ پٹھان باکس آفس پر طوفان برپا کرنے کے لیے تیار ہے'۔ جنوبی ہند کی جانب سے پٹھان کے ایڈوانس بکنگ کو ملنے والے ردعمل انڈسٹری کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔ یہ فلم تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز ہورہی ہے اور کیرالہ میں اس کے ہندی ورژن کو مثبت ردعمل ملا ہے۔پٹھان 25 جنوری کو ہندی، تمل اور تیلگو میں بڑے پردے پر آئے گی۔

مزید پڑھیں:Deepika Padukone on Pathaan: 'پٹھان کے دونوں گانے مجھے بے حد پسند ہیں'، دیپیکا پڈوکون

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.