ادے پور: اتوار کو لیک سٹی ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا پیر کو دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے راگھو چڈھا اپنی دلہن پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ادے پور کے مہارانا پرتاپ ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ہوائی اڈے پر پہلے سے کھڑے لوگوں کے ہجوم کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد دونوں ہوائی جہاز سے دہلی کے لیے روانہ ہوگئے۔
شادی کے بعد پہلی مرتبہ عوام کے سامنے آنے والی پرینیتی نے گلابی لباس زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ راگھو سفید شرٹ، کالا پینٹ اور بلیک عینک میں کافی خوبصورت نظر آرہے تھے۔ اس سے پہلے جب یہ دونوں کشتی کے ذریعے ادے پور کے لیلا پیلس سے نکلے تو وہاں بھی لوگوں کی بھیڑ انہیں دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ دن کے شروع میں راگھو اور پرینیتی نے انسٹاگرام پر اپنی شاندار شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں، دیکھیں خاص شادی کی جھلک
- راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا ایک دوسرے کے ہوئے
- بالی ووڈ حسیناؤں کا سیاست دانوں کے دلوں پر راج
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے 24 ستمبر کو ادے پور میں شادی کی۔ راگھو اور پرینیتی کی شادی کی مختلف رسومات کا اہتمام ہوٹل تاج لیک پیلس اور ہوٹل لیلا پیلس میں کیا گیا تھا۔ جس میں دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال اور پنجاب کے سی ایم بھگونت سنگھ مان سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔