ETV Bharat / entertainment

Parineeti Chopra Blushe: راگھو چڈھا کا نام سن کر پرینیتی چوپڑا شرماتی نظر آئیں، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 11:55 AM IST

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی افواہوں میں اس وقت سچائی نظر آنے لگی جب عام آدمی پارٹی کے ایک رہنما نے سوشل میڈیا پر ان کے 'رشتے' کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے منگل کی رات جب پاپرازی نے ممبئی ہوائی اڈے پر پرینیتی چوپڑا سے سوال کیا، تب اداکارہ کا ردعمل کچھ ایسا تھا۔

راگھو چڈھا کا نام سن کر پرینیتی چوپڑا شرماتی نظر آئیں، دیکھیں ویڈیو

حیدرآباد: سوارا بھاسکر اور فہد احمد کے بعد ہندی فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ کا سیاستداں سے رشتہ ہونے جارہا ہے۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستداں راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب دونوں میں ممبئی میں ایک ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا۔ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے ارد گرد قیاس آرائیں اس وقت تیز ہوگئیں جب عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو مبارکباد دی۔ حالانکہ اس جوڑے نے ابھی تک اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں راگھو کے ساتھ شادی کی افواہوں پر سوال کیے جانے پر پرینیتی کا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔Parineeti Chopra blushe

منگل کی رات پرینیتی دوحہ میں شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ کو گزشتہ روز ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ اس دوران اداکارہ کالے رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس نظر آئیں۔ سوشل میڈیا میں سامنے آئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب فوٹوگرافرز نے پرینتی سے راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بارے میں سوال پوچھا تب وہ شرماتی نظر آئیں۔ اداکارہ نے پاپرازیوں کے سوال کا جواب اپنی مسکراہٹ سے دیا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجیو اروڑہ نے پرینیتی اور راگھو کے نام ایک ٹویٹ کیا تھا۔ عآپ کے رکن پارلیمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا یہ رشتہ محبت، شفقت اور خوشیوں سے بھرا رہے'۔قابل ذکر ہے کہ اس جوڑے کو ممبئی میں دو بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سے ان کے رشتے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

مزید پڑھیں:Parineeti and Raghav relationship: عآپ کے رکن پارلیمان سنجیو اروڑہ نے پرینیتی اور راگھو چڈھا کے رشتے کی تصدیق کی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.