حیدرآباد:پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اپنے رشتے کی وجہ سے خبروں میں چھائے ہوئے ہیں۔راجیہ سبھا سے رکن پارلیمان سنجیو اروڑہ نے ٹویٹر پر اس جوڑے کو مبارکباد دی ہے، اب اس ٹویٹ نے پرینیتی اور راگھو کی منگنی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔۔ پرینیتی اور راگھو کو ٹیگ کرتے ہوئے عآپ کے رکن پارلیمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا یہ رشتہ محبت، شفقت اور خوشیوں سے بھرا رہے'۔Parineeti and Raghav relationship
-
I extend my heartfelt congratulations to @raghav_chadha and @ParineetiChopra. May their union be blessed with an abundance of love, joy, and companionship. My best wishes!!! pic.twitter.com/3fSWVT4evR
— Sanjeev Arora (@MP_SanjeevArora) March 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">I extend my heartfelt congratulations to @raghav_chadha and @ParineetiChopra. May their union be blessed with an abundance of love, joy, and companionship. My best wishes!!! pic.twitter.com/3fSWVT4evR
— Sanjeev Arora (@MP_SanjeevArora) March 28, 2023I extend my heartfelt congratulations to @raghav_chadha and @ParineetiChopra. May their union be blessed with an abundance of love, joy, and companionship. My best wishes!!! pic.twitter.com/3fSWVT4evR
— Sanjeev Arora (@MP_SanjeevArora) March 28, 2023
اس سے قبل یہ دعوی کیا جارہا تھا کہ اس جوڑے نے اپنے اہل خانہ کو اپنے رشتے کے بارے میں بتادیا ہے اور وہ جلد ہی ایک نجی تقریب میں روکا کے تقریب منعقد کرسکتے ہیں۔ اب ان افواہوں کے درمیان سنجیو اروڑہ نے اس جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔ فی الحال پرینیتی یا راگھو نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنے رشتے کے حوالے سے کوئی نئی جانکاری دی ہے۔
جیسے ہی عآپ کے رکن پارلیمان نے یہ ٹویٹ شیئر کیا ، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔ اس ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ' کیا، اس کے بارے میں کب اعلان ہوا؟'۔ ایک اور نے پوچھا کہ ' کس بات کی مبارکباد دے رہے ہو بھائی'۔ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ 'انہوں نے اعلان کب کیا؟، جب سے ممبئی میں انہیں دو بار دیکھا گیا ہے ان دونوں کے بارے میں ہی بات ہورہی ہے'۔ واضح رہے کہ ممبئی میں ایک ریستوراں میں ڈنر کے بعد انہیں دوسرے دن لنچ ڈیٹ پر بھی دیکھا گیا تھا ۔
حال ہی میں جب راگھو سے پرینیتی کے حوالے سے سوال کیا گیا تب راگھو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ 'آپ مجھ سے راجنیتی کے سوال کریے، پرینیتی کے سوال نہ کریے'۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ' آپ کو دیں گے جواب'۔ وہیں پرینیتی کے حالیہ پروجیکٹ پر نظر ڈالیں تو انہیں آخری بار امیتابھ بچن، بومن ایرانی اور انوپم کھیر کے ساتھ فلم اونچائی میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ امتیاز علی کی فلم چمکیلا کر رہی ہیں جس میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہیں۔