کولکاتا: کولکاتا پولیس نے اداکار پریش راول کو گجرات میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بنگالیوں پر متنازعہ تبصرہ کرنے پر سمن جاری کیا ہے۔ 67 سالہ راول کو پوچھ گچھ کے لیے 12 دسمبر کو تلتلہ تھانے میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ 'ہم نے اداکارہ کو ' بنگالیوں کے لیے مچھلی پکانے' کے تبصرے کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی'۔ واضح رہے کہ راول نے رواں ماہ کے شروع میں گجرات کے ولساڈ ضلع میں بی جے پی کی ریلی کے دوران گیس سلنڈ کی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا تھا۔ Paresh Rawal summoned by Kolkata Police
سابق بی جے پی رکن پارلیمان اور اداکار پریش راول نے اپنی اس ریلی میں کہا تھا کہ 'گیس سلنڈر مہنگے ہیں لیکن ان کی قیمت میں کمی آئے گی۔ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ لیکن تب کیا ہوگا جب روہنگیا مہاجرین اور بنگلہ دیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے لگیں گے؟ تب آپ ان گیس سلنڈرون کا کیا کریں گے؟ بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟
ان کے اس تبصرے کے بعد سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور پارٹی کے ریاستی سیکریٹری محمد سلیم کی طرف سے اداکار کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد ان پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اداکار کا یہ بیان نفرت انگیز تقریر کے مترادف ہیں، جس سے بنگالیوں کے خلاف نفرت کے جذبات کو فروغ مل سکتا ہے۔ تاہم، راول نے سوشل میڈیا پر زبردست ردعمل کے بعد اپنے تبصروں پر معذرت کرلی تھی۔
مزید پڑھیں: West Bengal CPIM سی پی آئی ایم نے پریش راول کے خلاف شکایت درج کرائی