ETV Bharat / entertainment

Pankaj Tripathi to Paly Atal Vajpayee پنکج ترپاٹھی بائیوپک میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے

مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی جلد ہی اٹل بہاری واجپائی کی بائیوپک 'میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہیے۔ اٹل' میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ ترپاٹھی نے کہا کہ وہ واجپائی جیسی مشہور کثیر جہتی شخصیت کا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔Pankaj Tripathi to Paly Atal Vajpayee

پنکج ترپاٹھی بائیوپک میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 3:45 PM IST

ممبئی: اداکار پنکج ترپاٹھی بائیوپک 'میں رہوں یا نہ رہوں یہ دیش رہنا چاہیئے اٹل' میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔ میکرز نے جمعہ کے روز اس کا اعلان کیا ہے۔ اتکرش نیتھنی کی تحریر کردہ اور تین بار نیشنل ایوارڈ یافتہ روی جادھو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم واجپائی کے سفر کے گرد گھومے گی، جو بھارتی جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے شریک بانی اور سینئر رہنما تھے۔Pankaj Tripathi to Paly Atal Vajpayee

ترپاٹھی نے کہا کہ وہ واجپائی جیسی مشہور کثیر جہتی شخصیت کا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ 46 سالہ اداکار نے ایک بیان میں کہا کہ ' ایسے سیاست داں کو اسکرین پر پیش کرنا اعزاز کی بات ہے۔ وہ صرف ایک سیاستداں ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر تھے، وہ ایک بہترین مصنف اور ایک نامور شاعر تھے'۔

ناترنگ اور بالگندھروا جیسی مراٹھی فلموں کی ہدایتکاری کے لیے مشہور جادھو نے کہا کہ ' یہ ان کے لیے سنہرا موقع ہے کہ ترپاٹھی جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ انہیں آنجہانی لیڈر پر فلم بنانے کا موقع ملا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک ہدایت کار کے طور پر مجھے اٹل جی سے بہتر کوئی اور کہانی نہیں مل سکتی تھی۔ اس کے علاوہ پنکج ترپاٹھی جیسے مثالی اداکار جو اٹل جی کی کہانی کو اسکرین پر لائیں گے اور پروڈیوس کا تعاون۔ مجھے امید ہے کہ میں اٹل کے ساتھ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر سکوں گا'۔

واجپائی، جنہوں نے 1947 میں راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں شمولیت اختیار کی، بی جے پی کے ایک قدآور شخص بنے اور واجپئی کو ملک کا پہلا غیرکا نگریسی وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے اپنی مدت کار مکمل کی۔ اٹل کو 70 ایم ایم ٹاکیز کے تعاون سے ونود بھانوشالی، سندیپ سنگھ، سیم خان اور کملیش بھانوشالی نے پروڈیوس کیا ہے۔اسے ذیشان احمد اور شیو شرما کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

بھانوشالی نے کہا کہ ٹیم نے متفقہ طور پر سوچا کہ ترپاٹھی واجپائی کے کردار کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں خوشی ہے کہ بھارت کے بہترین اداکاروں میں سے ایک یہ کردار ادا کر رہا ہے۔ ہمارے پاس بہترین ہدایتکار روی جی بھی ہے اور ہمیں یقین ہیں کہ یہ ہمارے مثالی رہنما کی کہانی کو خوبصورتی سے پیش کریں گے'۔

پروڈیوسر سندیپ سنگھ نے کہا کہ ٹیم کا مقصد فلم کو کرسمس 2023 کے دوران ریلیز کرنا ہے، جو واجپائی کی 99ویں یوم پیدائش بھی ہوگی۔ اٹل کو بھانوشالی اسٹوڈیو لمیٹڈ اور لیجنڈ اسٹوڈیو نے پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Election Commission National Icon: الیکشن کمیشن نے پنکج ترپاٹھی کو نیشنل آئیکون بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.