ETV Bharat / entertainment

Pankaj Tripathi at IFFi 2022: پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتائی

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 1:41 PM IST

پنکج ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں تیلگو اور ملیالم فلموں کی پیشکشیں آتی رہتی ہیں لیکن وہ ان پیشکش کو قبول نہیں کرتے۔ Pankaj Tripathi at IFFi 2022

پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ فلموں میں اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتائی

گوا: ہندی سنیما کے مقبول اداکار پنکج ترپاٹھی نے گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ ہندی کے علاوہ کسی اور زبان کی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، نہ ہی ہالی ووڈ اور نہ ہی جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہندی کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں اور اس لیے ان کا خیال ہے کہ وہ دوسری زبانوں میں اپنے جذبات کا درست طریقے سے اظہار نہیں کر سکتے۔ Pankaj Tripathi at IFFi 2022

گوا میں جاری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں خطاب کرتے ہوئے پنکج نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ان کے لیے ہندی بولنے والا کردار لکھے تو وہ کسی بھی زبان میں کام کرنے کو تیار ہیں۔

ہالی ووڈ یا ساؤتھ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر پنکج نے کہا کہ 'اگرچہ زبان میرے لیے رکاوٹ نہیں ہے، لیکن میں ہندی سنیما کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ہندی بولنے میں آرام دہ محسوس کرتا ہوں، میں میں اس زبان کو سمجھتا ہوں، میں اس کے جذبات اور باریکیوں کو بہتر طور پر سمجھتا ہوں۔ ہالی ووڈ کو بھول جائیں مجھے تیلگو اور ملیالم فلمسازوں کی طرف سے پیشکشیں آتی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ان فلموں کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤں گا کیونکہ میں زبان نہیں بول سکوں گا۔ واضح رہے کہ پنکج کرس ہیمسورتھ کی فلم ایکسٹریکشن میں ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں احساس کو سامنے نہیں لاسکوں گا۔ جیسا کہ میں نے کہا اگر کوئی میرے لیے ہندی بولنے والا کردار لکھ سکتا ہے، تو میں کسی بھی زبان کی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہندی کے اتنے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ہالی ووڈ یا دوسری زبان کی فلموں پر غور کرنے کا وقت نہیں ہے۔

پنکج ترپاٹھی کو حال ہی میں سریجیت مکھرجی کی شیر دل میں دیکھا گیا تھا، جو رواں سال کے شروع میں تھئیٹر میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ پنکج، اداکار اکشے کمار کی فلم او مائی گاڈ 2 میں بھی نظر آئیں گے۔ پنکج اپنی ہٹ ویب سیریز مرزا پور کے تیسرے سیزن میں بھی نظر آئیں گے جو پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی ۔ ان کے پاس مقبول کامیڈی فرنچائز فکرے کی تیسری قسط بھی ہے جس میں ریچا چڈھا، ورون شرما اور علی فضل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Pankaj Tripathi to Paly Atal Vajpayee پنکج ترپاٹھی بائیوپک میں اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.