بالی ووڈ کے مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی ایک ایسے باکمال اداکار ہیں جو اپنے کردار میں نئی جان ڈال دیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی رول انہوں نے شیردل میں اپنے کردار سے نئی روح پھونک دی ہے۔ دہلی کے ایک ہوٹل میں بالی ووڈ کی آنے والی فلم 'شیردل دی پیلی بھت ساگا' کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اداکار پنکج ترپاٹھی اور ہدایت کار سریجیت مکھرجی اپنی فلم شیردل کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے۔ Sherdil Team Visits Delhi
اس دوران پنکج ترپاٹھی اور ہدایت کار سریجیت مکھرجی نے بھی اپنی فلم کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیے اور فلم کے بارے میں اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔ فلم کی تشہیر کے دوران ان سے اگنی پتھ کے بارے میں سوال کیا گیا۔ اس پر پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ملک میں احتجاج کرنا چاہتا ہے تو اسے پورا حق ہے۔ لیکن احتجاج پرامن ہونا چاہیے اور پرامن احتجاج مناسب طریقے سے ہونا چاہیے۔
پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ اس قسم کے احتجاج میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، یعنی ہم اپنے ہی املاک کو تباہ کر رہے ہیں۔ اس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ پنکج ترپاٹھی کی سیریز مرزا پور نے انہیں ایک نئے نام سے مشہور کیا۔ درحقیقت اس سیریز میں پنکج ترپاٹھی نے مرزا پور کے راجہ قالین بھیا کا کردار ادا کیا تھا، جس کے بعد ان کے مداح انہیں قالین بھیا کے نام سے جانتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی پنکج ترپاٹھی نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فطرت سے محبت کرنے والے( نیچر لوور)ہیں۔ جب وہ جنگل میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہیں بہت مزہ آیا۔ جنگل اپنے آپ میں ایک الگ دنیا ہے۔ وہاں صبح، دوپہر اور شام کا موسم مختلف ہوتا ہے۔ ساتھ ہی پنکج نے بتایا کہ وہ سانپوں سے بالکل نہیں ڈرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جب تک آپ کسی جانور کو نہیں چھیڑیں گے وہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا ۔لیکن لوگ جنگلوں کو کاٹ کر آگے بڑھنے لگے تو جانور بھی اب شہروں میں گھومنے لگے۔
واضح رہے کہ فلم کی تشہیر کے دوران پنکج نے بتایا تھا کہ اس فلم میں وہ گنگارام کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو خود جنگل میں جا کر شیر کا نوالہ بننا چاہتا ہیں تاکہ اس کے خاندان کو سرکاری معاوضے کا فائدہ ملے۔ یہ فلم 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sherdil Trailer Out: پنکچ ترپاٹھی کی آئندہ فلم ' شیردل' کا ٹریلر ریلیز