ممبئی: پلک تیواری سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ یہ فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ ایسے میں سلمان خان نے فلم کی تشہیر شروع کردی ہے۔ پروموشن کے دوران پلک تیواری نے سلمان خان کے بارے میں ایک بیان دیا تھا۔ اس بیان میں پلک نے کہا تھا کہ سلمان خان نے سیٹ پر لڑکیوں کے کپڑوں کے حوالے سے ایک اصول بنائی ہے۔ اسٹار لڑکیوں کو مناسب اور پورے کپڑے پہننے کو کہتے ہیں۔پلک کا یہ بیان گزشتہ کچھ دنوں سے زیر بحث ہے۔ اب پلک نے اس بیان پر وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ لوگوں نے ان کے بیان کو غلط سمجھا ہے۔Palak Tiwari on Salman Khan
پلک نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ 'اسے غلط سمجھا گیا ہے۔ میں صرف اتنا کہنا چاہتی تھی کہ میں نے اپنے لیے کچھ اصول بنائے ہیں کہ مجھے ان لوگوں کے سامنے کیسے لباس پہننے چاہیے جو مجھ سے بڑے ہیں، جو میرے آئیڈیل رہے ہیں۔ سلمان سر یقیناً ان میں سے ایک ہیں'۔
واضح رہے کہ سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں پلک نے کہا تھا کہ 'جب میں سلمان سر کے ساتھ انتم میں اسٹنٹ ڈائریکٹر تھی، مجھے نہیں لگتا کہ بہت سے لوگ یہ جانتے ہیں، سلمان سر کا ایک اصول تھا کہ 'کی کوئی بھی لڑکی میرے سیٹ پر ، نیک لائن یہاں ہونی چاہیے، اچھی لڑکیوں کی طرح تمام لڑکیوں کو ڈھکے ہوئے کپڑے پہننا چاہیے۔ تو جب میری ماں نے سیٹ پر جاتے ہوئے مجھے مناسب شرٹ، جوگر اور ڈھکے ہوئے کپڑے میں دیکھا، تو وہ اس طرح تھیں کہ تم کہاں جارہی ہو؟ تم نے اتنے اچھے کپڑے کیسے پہن رکھے ہیں؟ میں نے کہا کہ میں سلمان سر کے سیٹ پر جا رہی ہوں۔ تو وہ خوش تھیں'۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اس طرح کے قوانین صرف خواتین کے لیے کیوں موجود ہیں تو پلک نے سلمان کے بارے میں کہا کہ ' وہ ایک روایت پسند انسان ہیں۔۔۔یقیناً ان کو اس چیز سے کوئی مسئلہ ہے نہیں ان کا ہے جو پہننا ہے پہنو، جو آپ کی پسند ہے پہنو، لیکن وہ اپنے چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی لڑکیاں حفاظت میں رہیں'۔
پلک سلمان خان کی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وینکٹیش دگوبتی، جگپتی بابو، شہناز گل، پلک تیواری، وجیندر سنگھ، راگھو جوئل، جسی گل، بھومیکا چاولہ اور سدھارتھ نگم بھی ہیں۔