ETV Bharat / entertainment

Pakistani Actress on Adil raja: پاکستانی اداکاراؤں کی کردار کشی کرنے والے ریٹائرڈ پاکستانی اہلکار کو منہ توڑ جواب

پاکستانی اداکارہ سجل علی، مہوش حیات اور کبریٰ خان نے ریٹائرڈ پاکستانی فوجی اہلکار اور یوٹیوبر عادل راجہ کے نازیبا ریمارکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عادل راجہ نے اپنے ایک یوٹیوب ویڈیو میں اداکاراؤں کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ کبریٰ خان نے عادل راجہ کی جانب سے عائد مبینہ الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں بیان واپس لینے اور معافی مانگنے کے لیے تین دن کا وقت دیا ہے۔ Pakistani Actress on Adil raja

پاکستانی اداکاراؤں کا کردار کشی کرنے والے ریٹائرڈ پاکستانی اہلکار کو منہ توڑ جواب

author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:59 PM IST

ریٹائرڈ پاکستانی فوجی اہلکار میجر عادل راجہ نے پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں کے کردار پر انگلی اٹھائی ہے۔۔جس کے بعد اب مہوش حیات، سجل علی اور کبری خان نے عادل راجہ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی بات کہی ہے۔ ریٹائرڈ فوجی اہلکار، میجر عادل راجہ، جو 'سولجر اسپیکس' کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں، جس کے 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔ ایک ویڈیو میں انہوں نے الزام لگایا کہ ملک کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ نے کچھ اداکاراؤں کو 'ہنی ٹریپ' کے طور پر استعمال کیا ہے۔ وی لاگر عادل راجہ نے اپنے ایک یوٹیوب ویڈیو میں نام لیے بغیر پاکستان کی صف اول کی چار اداکاراؤں پر سنگین نوعییت کے الزامات لگائے گئے۔ راجہ نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے پورے نام نہیں بتائے تاہم انہوں نے ناموں کے شروع کے انگریزی حروف (MH, KK, SA, MH) بتائے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہ ابتدائی حروف ان اداکاراؤں کے ہیں جنہوں نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے تیار کردہ ڈراموں میں کام کیا تھا۔ ان حروف سے بننے والے نام ماہرہ خان، کبری خان سجل علی اور مہوش حیات ہیں۔ Pakistani Actress on Adil raja

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس ویڈیو میں عادل راجہ نے دعوی کیا کہ چار اداکاراؤں کی آئی ایس آئی کے پاس نازیبا ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ ویڈیو میں کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ 'پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤسز اور بی میس میں آکر ٹھہرتی تھیں اور ریٹائرڈ جنرل فیض حمید اور ریٹائرڈ جنرل باجوہ کی طرف استعمال کی جاتی تھیں اور اداکارہ کے ساتھ والی ویڈیوز بھی موجود ہیں'۔عادل راجہ نے مزید الزام عائد کیا کہ 'تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جنرل(ر) فیض حمید کے پاس جنرل(ر) باجوہ کی ان اداکاراؤں کے ساتھ سیف ہاؤسز کی ویڈیوز ہیں '۔عادل راجہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سجل علی کی تصاویر گردش کررہی ہیں۔ سجل علی نے عادل راجہ کا نام لیے بغیر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ ' یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارے ملک کی اخلاقی قدر گرتی جارہی ہے اور یہ بدصورت ہوتا جارہا ہے۔ کردار کشی کرنا انسانیت کی بدترین شکل ہے اور یہ گناہ ہے'۔

  • It is very sad that our country is becoming morally debased and ugly; character assassination is the worst form of humanity and sin.

    — Sajal Ali (@Iamsajalali) January 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سجل علی کے بعد کبری خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دیا۔ بریٰ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ 'شروع میں تو میں خاموش رہی یہ سمجھ کر کہ ایک جعلی ویڈیو میرے وجود کو کیا چوٹ پہنچائے گا لیکن برداشت کی ایک انتہا ہوتی ہے، آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی ایسے لوگ مجھ پہ بیٹھے بیٹھائے انگلی اٹھائیں گے اور میں چپ بیٹھوں گی تو یہ آپ کی سوچ ہے۔ تو مسٹر عادل راجہ کسی پر بھی الزامات عائد کرنے سے پہلے کوئی ثبوت پیش کریں۔ میں آپ کو3 دن کی مہلت دیتی ہوں ان ثبوتوں کو سامنے لے کر آئیں جن کے بارے میں آپ حق اور سچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو آپ اپنا بیان واپس لیں اور عوامی طور پر معافی مانگیں ورنہ میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گی اور گبھراؤ مت، آپ کی خوش قسمتی ہے کہ میں صرف پاکستانی نہیں ، برطانیہ سے بھی تعلق رکھتی ہوں اور اگر آنا پڑا تو وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی'۔

  • جنرل فیض کے پاس جنرل باجوہ کی پاکستان کی ٹاپ ماڈلز کے ساتھ ..... ویڈیوز ہیں...

    مجر عادل کے تباہ کن انکشافات@soldierspeaks pic.twitter.com/5CDqSsQAPC

    — Huma Baloch (@HumaARY) December 31, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکارہ مہوش حیات نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے بھی گرجاتے ہیں۔امید ہے آپ اپنی دومنٹ کی شہرت سے محظوظ ہورہے ہوں گے، میں ایک اداکارہ ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرا نام کیچڑ میں گھسیٹا جا سکتا ہے،بے بنیاد الزامات لگانے پر شرم آنی چاہیے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی ایسے شخص کے بارے میں جو آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور اس سے بھی بڑی شرمندگی ان لوگوں کے لیے جو اس بکواس پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے اس غلیظ صحافت پر یقین کرلیتی ہے ۔ لیکن اب یہ سب ختم ہونا چاہیے کیونکہ میں کسی کو اپنا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی'۔ عادل راجہ کے ان الزامات کے درمیان چند کئی پاکستانی اداکار اداکاراؤں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں، جن میں منیب بھٹ اور زارا نور عباس ہیں۔

مزید پڑھیں: The Legend of Maula Jatt بھارت میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کے امکان پر فواد خان کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.