بالی ووڈ اداکار نصیر الدین اپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکار کو پاکستان میں بولی جانے والی سندھی زبان سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ پاکستانی عوام سمیت ایک پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے تجربہ کار اداکار کے حالیہ بیان پر انہیں اڑے ہاتھوں لیا۔ نصیر الدین نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی۔ اس بیان پر منشا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا اور نصیرالدین شاہ کے تبصرے کی مخالفت کی۔ ان مخالفت کے بعد اداکار نے اپنی غلطی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلط سمجھا گیا ہے۔Naseeruddin Shah on Sindhi
اپنی ویب سیریز تاج: ڈیوائیڈیڈ بائی بلڈ سیزن 2 کی حالیہ پروموشنز کے دوران نصیرالدین نے پاکستان میں بولی جانے والی مختلف زبانوں کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اب سندھی نہیں بولی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ' پاکستان میں بلوچی، دری، پشتو او سرائیکی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔یقینا اب پاکستان میںسندھی زبان نہیں بولی جاتی'۔
-
As a proud Sindhi who speaks the language within her household, I beg to differ. https://t.co/6XXWaUXRtv
— Mansha Pasha (@manshapasha) June 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">As a proud Sindhi who speaks the language within her household, I beg to differ. https://t.co/6XXWaUXRtv
— Mansha Pasha (@manshapasha) June 6, 2023As a proud Sindhi who speaks the language within her household, I beg to differ. https://t.co/6XXWaUXRtv
— Mansha Pasha (@manshapasha) June 6, 2023
پاکستانی اداکار منشا نے اپنے ٹویٹر پر نصیرالدین کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میں ان کے اس بیان سے اختلاف رائے رکھتی ہوں، میں ایک قابل سندھی ہوں، اور اپنے گھر پر سندھی زبان میں بات کرتی ہوں'۔ نصیرالدین کے تبصرے پر کافی ردعمل سامنے آیا جہاں بہت سے صارفین نے اداکار کو سچائی جانے بغیر تبصرے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
It's wrong sir, Please visit Sindh, you will see people who speak Sindhi. https://t.co/OqrrQQRS14
— kavi Shankar,کوی شنکر,कवि शंकर,કવિ શંકર,ڪوي شنڪر. (@kavishankar777) June 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">It's wrong sir, Please visit Sindh, you will see people who speak Sindhi. https://t.co/OqrrQQRS14
— kavi Shankar,کوی شنکر,कवि शंकर,કવિ શંકર,ڪوي شنڪر. (@kavishankar777) June 6, 2023It's wrong sir, Please visit Sindh, you will see people who speak Sindhi. https://t.co/OqrrQQRS14
— kavi Shankar,کوی شنکر,कवि शंकर,કવિ શંકર,ڪوي شنڪر. (@kavishankar777) June 6, 2023
-
Can someone tell him Sindh has Sindhi as a compulsory language? I’d also like to invite him to Karachi airport where there is more Sindhi being spoken than any other language including Urdu.
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Honestly, tired of Bollywood actors trying to sound knowledgeable abt Pak. Stay in your… https://t.co/i20XKFC8Qa
">Can someone tell him Sindh has Sindhi as a compulsory language? I’d also like to invite him to Karachi airport where there is more Sindhi being spoken than any other language including Urdu.
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 6, 2023
Honestly, tired of Bollywood actors trying to sound knowledgeable abt Pak. Stay in your… https://t.co/i20XKFC8QaCan someone tell him Sindh has Sindhi as a compulsory language? I’d also like to invite him to Karachi airport where there is more Sindhi being spoken than any other language including Urdu.
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 6, 2023
Honestly, tired of Bollywood actors trying to sound knowledgeable abt Pak. Stay in your… https://t.co/i20XKFC8Qa
کئی سوشل میڈیا صارفین نے نصیرالدین کے لاعلمی پر حیرت پر اظہار کیا ہے اور اداکار کو پاکستان آنے کی دعوت پیش کرڈالی ہے۔ لوگوں نے اپنے ٹویٹر پر اداکار کو اپنی فلموں تک محدود رہنے کو کہا ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں سندھی دفتری زبان ہے اور یہ بھی کہ اداکار کو پاکستان آنا چاہیے اور اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہیے کہ سندھ کی سرزمین پر سندھی بولی اور پڑھی دونوں جاتی ہے۔
ان تمام تنقید کے درمیان نصیرالدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنا رخ واضح کیا ہے اور یہ کہا کہ میرے حالیہ بیانات کی وجہ سے بلاوجہ تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ حالانکہ اداکار نے اعتراف کیا کہ سندھی زبان سے متعلق ان کا بیان غلط تھا۔ اداکار نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ' ایسا لگتا ہے کہ حالیہ دنوں میں میرے ذریعہ دیے گئے دو بیانات پر مکمل طور پر تنازع نے جنم لے لیا ہے۔ ایک پاکستان میں بولی جانے والی سندھی زبان سے متعلق میرا غلط بیان، میرا وہ بیان غلط تھا۔
دوسرا وہ بیان جو میں نے مراٹھی اور فارسی زبان کے درمیان تعلق کے بارے میں کہا تھا۔ میرے کہنے کا مقصد تھا کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، جسے غلط طریقے سے لیا گیا۔ میرا مقصد مراٹھی زبان کو ختم کرنا نہیں تھا بلکہ یہ بتانا تھا کہ تنوع کس طرح تمام ثقافتوں کو تقویت دیتا ہے۔ اردو خود ہندی فارسی ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگریزی نے تمام یوروپی زبانوں سے الفاظ لیے ہیں جن میں ہندوستانی زبان کا ذکر نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ زمین پر بولی جانے والی ہر زبان کی حقیقت یہی ہے۔
نصیرالدین شاہ کو آخری بار تاج کے دوسرے سیزن میں دیکھا گیا تھا۔ اس سیریز میں ادیتی راؤ حیدری، راہل بوس، سندھیا مردول اور زرینہ وہاب نے بھی کام کیا ہے۔ اس کا پریمیئر 12 مئی 2023 کو زی 5 پر ہوا۔