ETV Bharat / entertainment

Feroze Khan Accused of Domestic Violence: پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے - پاکستانی اداکارہ فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام

پاکستانی اداکارہ فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے حال ہی میں شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا الزامات عائد کیا تھا۔ علیزے کی جانب سے عدالت میں کچھ تصاویر بھی جمع کیے گئے ہیں۔ ان تصاویر میں ان کے بازو اور چہرے پر چوٹ کے نشان نظر آرہے ہیں۔Feroze Khan Accused of Domestic Violence

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 11:13 AM IST

خدا اور محبت 3 جیسے مشہور ڈارمہ کرنے والے پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے حال ہی میں اداکار سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فیروز خان کے خلاف جسمانی اور نفسیاتی تشدد سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان دونوں کا معاملہ فی الحال عدالت میں ہے، لیکن اس سے قبل علیزے کی جانب سے ثبوت کے طور پر عدالت میں کچھ تصاویر جمع کی گئی ہے۔ عدالت میں جمع کی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں ان کے چہرے اور جسم پر فیروز کی جانب سے کیے گئے تشدد کے نشان نظر آرہے ہیں۔Feroze Khan Accused of Domestic Violence

حال ہی میں سیدہ علیزے نے عدالت کے سامنے وہ تمام ثبوت فراہم کیے جن میں انہیں ان کے شوہر فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ یہ خوفناک تصاویر اداکارہ مریم نفیس نے شیئر کی ہیں۔ یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے سیدہ علیزہ سلطان پر یقین نہ کرنے کے لیے بھی معافی مانگی ہیں۔

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے
پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے

علیزے نے یہ شواہد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی ایسٹ میں جمع کرائے ہیں۔ ان شواہد کے مطابق علیزے کو 7 جولائی 2020، 10 مئی 2021 کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان تصاویر میں ان کے بازو اور چہرے پر چوٹ کے نشان نظر آرہے ہیں۔

علیزے کے اہل خانہ نے پوسٹ گریجویٹ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ان کی طبی جانچ بھی کروائی تھی، جس کی رپورٹس بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد کی وجہ سے متاثرہ کے بازو اور کمر پر چوٹ کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت یکم نومبر 2022 کو سماعت کرنے والی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ستمبر 2022 کو علیزے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے شوہر فیروز خان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں لکھا تھا کہ ' چار سال کی شادی کے دوران مسلسل اپنے شوہر فیروز خان کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنی ساری زندگی اس خوفناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ' میں اپنے بچوں کی پرورش ایک تشدد زدہ ماحول میں نہیں کرنا چاہتی'۔

اس جوڑے نے سال 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ حال ہی کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کو چند شرائط پر ہر ماہ بچوں سے دو بار ملاقات کی اجازت دے دی جب کہ بچوں کی حوالگی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ اداکار ہر مہینے کے پہلے اور تیسرے ہفتے میں بچوں سے عدالت کے احاطے میں ملاقات کر سکیں گے۔ بچوں سے ملاقات کے وقت فیروز خان کو اپنا شناختی کارڈ اور ویزا عدالت میں جمع کروانا ہوگا اور ملاقات ختم ہونے کے بعد وہ اپنے دستاویزات واپس لے سکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.