ETV Bharat / entertainment

Pakistani Actor on Aap Jaisa Koi Remix: پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے 'آپ جیسا کوئی' ریمکس پر تنقید کی - آپ جیسا کوئی پر پاکستانی اداکار کی تنقید

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے فلم این ایکشن ہیرو میں 'آپ جیسا کوئی' کے نئے ورژن کو شامل کیے جانے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ آیوشمان کھرانہ اور ملائیکا اروڑہ پر فلمائے گئے اس نغمہ پر انہوں نے یہ باتیں کہی ہیں۔ واضح رہے کہ 80 کی دہائی کے اس مشہور نغمہ کو مقبول پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن نے گایا تھا۔Pakistani Actor on Aap Jaisa Koi Remix

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے 'آپ جیسا کوئی' ریمکس پر تنقید کی

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 4:44 PM IST

حیدرآباد: اکیسویں صدی کا دور ریمکس کا دور ہے۔ جہاں ہندی فلمیں لگاتار دوسری زبانوں میں ریلیز ہوئی فلموں کو ہندی ریمیک کرنے میں لگی ہوئی ہیں وہیں پرانے بالی ووڈ نغموں کی دھنوں کو دوبارہ بنانے کا چلن برسوں پرانا ہے۔ اب مشہور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے گزشتہ ہفتہ ریلیز ہوا نغمہ آپ جیسا کوئی کے ریمکس ورژن پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس اصل گانے کو مشہور پاکستانی پاپ اسٹار نازیہ حسن نے بالی ووڈ فلم قربانی (1980) کے لیے گایا تھا۔ اب اس کا ریمکس ورژن فلم این ایکشن ہیرو کا حصہ ہے اور اسے ملائیکا اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ پر فلمایا گیا ہے۔ اس نئے ورژن کو زہرہ ایس خان اور التمش فریدی نے گایا ہے اور اس کی موسیقی تنشک باغچی نے بنائی ہے۔Pakistani Actor on Aap Jaisa Koi Remix

عدنان نے منگل کو اس نغمہ پر اپنے ردعمل ظاہر کرتےہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ' کیا فضا میں کچھ ایسا گھل گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں اچانک پرفیکٹ کلاسک کو برباد کرنے کا رجحان پیدا ہوگیا ہے؟ نئے ورژن کو تیار کرنے کے لیے بھی ہنر کی ضرورت ہوتی ہے۔ نازیہ حسن اپنی قبر میں کروٹیں بدل رہی ہوں گی۔ آپ جیسا کوئی نہیں'۔

  • Is there something in the air that the world has suddenly developed a penchant for ruining perfect classics? Even re-creation requires talent. Nazia Hassan must be turning in her grave. #AapJaisaKoi nahi..

    — Adnan Siddiqui (@adnanactor) November 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آپ جیسی کوئی کے نئے ورژن پر لوگوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل ملے تھے۔ ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ایک مداح نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'فنکار بہت خوبصورت ہیں، ویڈیو حیرت انگیز ہے'۔ تاہم کئی لوگوں نے اس پر منفی ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے کہا کہ نازیہ حسن کی آواز کو کوئی نہیں بدل سکتا، وہ بہترین ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'اس گانے کو سننے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ نازیہ حسن کیا جوہر تھیں'۔

واضح رہے کہ یہ گانا سال 1980 میں آئی فلم قربانی کا ہے۔ فیروز خان نے نہ صرف اس فلم کو پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا بلکہ انہوں نے اس فلم میں اداکاری بھی کی تھی۔ اصل گانا فیروز، زینت امان اور ونود کھنہ پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم میں امجد خان، شکتی کپور، ارونا ایرانی، امریش پوری اور قادر خان بھی تھے۔ قربانی اپنی موسیقی کے لیے مشہور تھی، خاص طور پر ڈسکو گانا آپ جیسا کوئی اور لیلی او لیلی کافی مقبول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے سال 2017 میں فلم مام سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں سری دیوی، سجل علی، نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنہ نے بھی کام کیا تھا۔ وہ انجلینا جولی اور عرفان خان کی 2007 کی فلم اے مائیٹی ہارٹ کا بھی حصہ تھے۔ وہ کئی پاکستانی سیریلز میں نظر آ چکے ہیں۔

وہیں آیوشمان کی آئندہ تھرلر فلم این ایکشن ہیرو 2 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ انیرودھ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جے دیپ اہلاوت بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ آیوشمان ایک کامیڈی فلم ڈریم گرل 2 میں اننیا پانڈے، پریش راول، راجپال یادو اور وجے راز کے مقابل نظر آئیں گے۔ فلم جون 2023 میں بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: Aap Jaisa Koi Song out: فلم این ایکشن ہیرو کا ایک اور ریمکس نغمہ 'آپ جیسا کوئی' ریلیز، ملائیکا اروڑہ گلیمرس اوتار میں نظر آئیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.