ETV Bharat / entertainment

Pak Actor Qavi Khan Death معروف پاکستانی اداکار قوی خان کا طویل علالت کے بعد انتقال

پاکستانی فلم اوور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مقبول اور تجربہ کار اداکار قوی خان نے طویل علالت کے بعد کینیڈا میں آخری سانس لی۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ Pakistani Actor Qavi Khan Death

معروف پاکستانی اداکار قوی خان انتقال کرگئے

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 10:33 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے معروف اداکار قوی خان طویل علالت کے باعث 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ علاج کے لیے کینیڈا میں تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے بیٹے عدنان قوی خان نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور وہ کینیڈا کے وان شہر کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ قوی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے کیا۔ وہاں سے انہوں نے ٹیلی ویژن دنیا میں قدم رکھا۔ سنہ 1964 میں پی ٹی وی اور پاکستانی فلموں میں کام کیا۔ وہ ان چند اداکاروں میں سے ایک تھے جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے زوال کو قریب سے دیکھا تھا۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے خان کی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں غالب کے طور پر ان کی شاندار اداکاری یا پی ٹی وی ڈرامہ ' کوئی نہ اڈا سانج ملا' میں ان کی اداکارہ کے کئی دہائیون پر محیط کرئیر کا شاندار ثبوت ہے۔ انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کی جن میں اندھیرا اُجالا، مچھلی، لاہور گیٹ، مٹھی بھر مٹی، بیٹیاں، سنڈریلا اور در شہوار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے محبت زندگی ہے، چاند سورج، سرفروش، کالے چور، زمین آسمان، اور پری جیسی فلموں کے ساتھ پاکستانی فلموں میں بھی ایک خاص مقام بنایا۔ ا

نہیں آخری بار فضا علی مرزا اور نبیل قریشی کی قائد اعظم زندہ باد میں دیکھا گیا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے بھی کام کیا تھا۔ چھوٹی اسکرین پر ان کا آخری پروجیکٹ عروہ حسین اور علی رحمان خان کی میری شہزادی تھی۔ خان نے شو میں حسین کے دادا کا کردار ادا کیا تھا ۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی خراب صحت کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو چھوڑ دیا۔ ان کی فنی خدمات کے لیے انہیں 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی، ستارہ امتیاز، ایل ایس اے لائف ٹائم اچومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہیں ان کی موت کی خبر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں غم و تکلیف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے بھی اداکار کی موت پر اظہار تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لیجنڈری اداکار محمد قوی خان صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا… وہ بہترین لوگوں میں سے ایک تھے!! ان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت'۔

  • Saddened to learn of Legendary Actor Muhammad Qavi Khan Sahib’s passing away… He was simply one of the finest!!

    My deepest heartfelt condolences to his family…

    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

    May Allah SWT bless him in Jannat-ul-Firdaus...Ameen.🤲 pic.twitter.com/BnsRsHUaLF

    — Adnan Sami (@AdnanSamiLive) March 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے علاوہ کئی پاکستانی شخصیات نے اداکار کی موت پور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اداکار واسع چودھری نے لکھا کہ' اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پاکستان کے سب سے ممتاز، کامیاب، تجربہ کار اور قابل احترام اداکاروں میں سے ایک۔ وہ شخص جو ساری زندگی اداکاری پر قائم رہا۔ میں نے ان جیسا مثبت اداکار کبھی نہیں دیکھا۔ آج ایک دور ختم ہوا'۔

  • RIP SIR, may AllAh grant you the highest place in Jannat. One of the most distinguished, accomplished,seasoned & respected actor of Pakistan. The man who stuck to acting all his life.i had never seen an actor as positive as him.
    An Era ends today !#Qavikhan pic.twitter.com/RJbRtE9ylr

    — vasay chaudhry (@vasaych) March 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اداکار فرحان سعید نے لکھا کہ ' پیارے قوی خان صاحب، اللہ کے حوالے۔ آپ جیسا نہ کوئی تھا، نہ کوئی ہے اور نہ کوئی ہوگا۔ ہمیں آپ یاد بے انتہا آئیں گے'۔

عدنان صدیقی نے ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' انتہائی افسردہ خبر ہے۔۔ انڈسٹری میں قوی خان صاحب کے قد کوئی چھو نہیں سکتا۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھے۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین'۔ پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ ' ایک کے بعد ایک، سب جارہے ہیں ہمارے بچپن کے پیارے پیارے لوگ قوی خان صاحب'۔

  • What a terrible news…Qavi Khan sahib’s stature in the industry will remain unmatched. For several of us, he was a living institution to learn not just acting but about life too. May Allah grant him highest place in jannah tul Firdous . Aameen🙏🏽 pic.twitter.com/zezB1RR9gF

    — Adnan Siddiqui (@adnanactor) March 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران نے بھی اظہار تعزیت کیا اور ٹویٹر پر لکھا کہ 'معروف اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ میری دعائیں اور تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.