ETV Bharat / entertainment

پاکھی ہیگڑے اوراداکار علی ظفر یوپی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفراز

Pakhi Hegde and Actor Ali Zafar اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ اترپردیش حکومت کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے شخص کو دیا جاتا ہے۔ اس سال کا یوپی آرٹسٹ ایوارڈ اداکارہ پاکھی ہیگڑے اور اداکار علی ظفر کو دیا گیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 29, 2023, 6:41 PM IST

Updated : Dec 29, 2023, 7:52 PM IST

Pakhi Hegde and Actor Ali Zafar
پاکھی ہیگڑے اوراداکار علی ظفر یوپی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: یہاں ایک پررونق تقریب میں اترپردیش کے سینئر آئی اے ایس افسر اونیش اوستھی نے اداکارہ پاکھی ہیگڑے اور اداکار علی ظفر کویو پی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ، بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں اور اداکاراؤں سمیت کئی بڑی ہستیوں کا جھرمٹ تھا۔ اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ اترپردیش حکومت کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے شخص کو دیا جاتا ہے۔

اس موقع پر پاکھی ہیگڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انھیں اترپردیش کے اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس سے انہیں اپنے کام میں عمدگی لانے کی ترغیب ملے گی اور مستقبل میں بھی وہ بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ معاشرے پر اس کا مثبت اثر پڑسکے اور نوجوانوں کی سوچ معاشرے کے مفاد میں کام کرے۔ اس موقع پر سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکھی ہیگڑے نے کہا کہ آج اس موقع پر ہم اس تقریب کے چیئرمین نتن مشرا جی، وامق خان جی، پرمود گپتا جی، نائب وزیر اعلیٰ اونیش اوستھی جی کے خاص طور پر مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ فلم اور تفریحی دنیا میں پاکھی ہیگڑے کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے اس فلم انڈسٹری میں جو بھی کام کیا ہے، وہ اپنے آپ میں آج کی اداکاراؤں کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ پاکھی ہیگڑے نے کئی فلموں اور ٹی وی سیریلوں میں بااثر کرداروں کے لیے متعدد انعامات اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہاں پاکھی ہیگڑے کی شخصیت میں مزید چار چاند لگ گیا جب انہیں اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاکھی ہیگڑے کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور اداکار علی ظفر کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Dec 29, 2023, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.