ETV Bharat / entertainment

Sridevi Birth Anniversary: سری دیوی کی سالگرہ پر ان کی بیٹی جھانوی اور خوشی نے اپنی ماں کو یاد کیا - سری دیوی کی سالگرہ پر ان کی بیٹی نےیاد کیا

جھانوی کپور اور خوشی کپور نے اپنی والدہ سری دیوی کی 59 ویں سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔ سری دیوی نے 24 فروری 2018 کو دبئی میں آخری سانس لی، جہاں وہ ایک فیملی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے گئی تھیں۔Sridevi Birth Anniversary

سری دیوی کی سالگرہ پر ان کی بیٹی جھانوی اور خوشی نے اپنی ماں کو یاد کیا

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 11:32 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): سری دیوی کی 59 ویں یوم پیدائش پر ان کی بیٹیوں جھانوی کپور اور خوشی کپور نے اپنی والدہ کے نام پر دل کو جھنجھوڑ دینے والا پوسٹ شیئر کر سب کو جذباتی کردیا ہے۔ جھانوی نے انسٹاگرام پر اپنی ماں کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس پیاری سی تصویر میں سری دیوی اپنی بڑی بیٹی جھانوی کے ساتھ مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔Sridevi Birth Anniversary

جھانوی نے اپنی ماں کی یاد میں ایک نوٹ بھی لکھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ماں.. میں آپ کو ہر دن اور زیادہ یاد کرتی ہوں۔ میں آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی۔ جھانوی کی پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی لائکس اور تبصرے مل رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ پر لکھا کہ ' سری دیوی جی آپ کی بہت یاد آتی ہے'۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی اور میں شرط لگاتا ہوں کہ انہیں واقعی آپ پر فخر ہے'۔

اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا، جو سری دیوی کے قریبی دوست تھے، نے بھی جھانوی کے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ پر دلا والا ایموجیز شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی آنجہانی ماں سری دیوی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر میں سری دیوی، خوشی کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

سری دیوی کی سالگرہ پر ان کی بیٹی جھانوی اور خوشی نے اپنی ماں کو یاد کیا
خوشی کپور پوسٹ

مزید پڑھیں:Sridevi Birth Anniversary: ہندی سنیما کی چاندنی کے فلمی سفر پر ایک نظر

واضح رہے کہ سری دیوی نے 24 فروری 2018 کو دبئی میں آخری سانس لی، جہاں وہ ایک فیملی تقریب میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ سنہ 1963 میں پیدا ہوئی شری دیوی کا اصلی نام شری اما اینگر ایاپن ہے، انہوں نے چاندنی، لمحے، مسٹر انڈیا، چالباز، نگینہ، صدمہ اور انگلش ونگلش جیسی مقبول فلمیں دی۔ پدم شری ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم، اور کنڑ فلموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری سے اپنی خاص پہچان بنائی۔ ان کی آخری فلم مام تھی، جس کے لیے انھیں بعد از مرگ بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ بھی ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.