ETV Bharat / entertainment

Shahid Kapoor Birthday: شاہد کپور کا رومانوی شبیہ قائم کرنے سے لے کر ڈارک فلمیں کرنے تک کا سفر

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 12:42 PM IST

اداکار شاہد کپور آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقعے پر شاہد کپور کے کرئیر پر ایک نظر ڈالیں۔

شاہد کپور کا رومانوی شبیہ قائم کرنے سے لے کر ڈارک فلمیں کرنے تک کا سفر

ممبئی: بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمار کیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔ دہلی میں 25 فروری 1981 کو پیدا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کریئر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا ہے۔ بطور اداکار انہوں نے کرئیر کا آغاز 2003 میں آئی فلم ’عشق وشق‘ سے کیا تھا۔ یہ فلم کامایب رہی اور انہیں فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیمی چند فلموں میں کام لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔ سال 2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’وِواہ‘ مں کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

سال 2007 کی فلم جب وی میٹ شاہدکپور کے کریئر کی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ۔ 2009 میں فلم کمینے شاہد کپور کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے ڈبل رول ادا کیا۔ اس فلم کے لئے بھی شاہد کپور کا نام فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

سال 2010 سے 2012 تک کا وقت شاہد کے کرئیر کے لئے برا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’دل بولے ہڈپا، چانس پہ ڈانس، پاٹھشالہ، بدمعاش کمپنی، ملیں گے ملیں گے، موسم اور تیری میری کہانی‘ جیسی فلمیں منظر عام پر آئیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی حالانکہ فلم موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نے ضرور پسند کیا۔

سال 2013 میں شاہد کپور کی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’آر راجکمار‘ منظر عام پر آئیں۔ پربھودیوا کی ہدایت میں بنی فلم آر راجکمار کو اوسط کامیابی ملی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن مناظر سے ناظرین کا دل جیت لیا۔ سال 2014 میں شاہد کپور کی فلم’حیدر‘ آئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی فلم ’حیدر‘ میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہد کی فلموںمیں ’رنگون، اڑتا پنجاب، پدماوت، بتی گل میٹر چالو اور سپر ہٹ فلم ’کبیر سنگھ‘ قابل ذکر ہیں۔

مزید پڑھیں:Shahid Kapoor Viral Video شاہد کپور نے تھیٹر پہنچ کر مداحوں کو سرپرائز دیا، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.