ETV Bharat / entertainment

Raveena Tandon B'day: روینہ ٹنڈن کی سالگرہ پر ان کی بیٹی نے اداکارہ کی پرانی تصویر شیئر کی

روینہ ٹزنڈن کی 48 ویں سالگرہ پر ان کی بیٹی راشا تھڈانی نے سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ راشا نے اپنی ماں کے لیے پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔Raveena Tandon B'day

author img

By

Published : Oct 26, 2022, 12:20 PM IST

روینہ ٹنڈن کی سالگرہ پر ان کی بیٹی نے اداکارہ کی پرانی تصویر شیئر کی

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے آج اپنی زندگی کے ایک اور سال مکمل کرلیے ہیں۔ تھڈانی گھرانے میں جشن کا ماحول ہے کیونکہ اداکارہ دیوالی کے ساتھ اپنی 48ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ روینہ کی بیٹی راشا تھڈانی نے ان کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ روینہ کی سالگرہ پر ان کی بیٹی راشا نے اداکار کی ایک پرانی تصویر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔ روینہ کی مونوکروم تصویر کو شیئر کرتے ہوئے راشا نے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک ہو ماں، آپ سے ہمیشہ محبت کرتی رہوں گی'۔ اس کے ساتھ انہوں نے گلابی رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ روینہ کی نوعمر بیٹی اکثر ان کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ راشا کو انسٹاگرام پر 250K سے زیادہ فالوورز ہیں۔ Raveena Tandon B'day

واضح رہے کہ روینہ نے سال 2004 میں انیل تھڈانی سے شادی کی۔ اس جوڑے کے دو بچے ہیں راشا (پیدائش 2005) اور رنبیر (2008)۔ اپنی شادی سے پہلے سال 1995 میں روینہ نے دو لڑکیوں پوجا اور چایا کو گود لیا تھا جب وہ صرف 21 سال کی تھیں۔ روینہ کی ان دو بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہے اور ان کے اپنے بچے بھی ہیں۔ 90 کی دہائی میں اپنی کامیابی کا پرچم بلند کرنے والی اداکارہ نے اب او ٹی ٹی پلیٹفارم سے دوبارہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔ ان کی پہلی ویب سیریز آرنائک ہے۔ اس سیریز میں ان کے کردار کستوری ڈوگرہ کو ناقدین اور ناظرین دونوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔ روینہ کی آئندہ فلم پروجیکٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی سنجے دت، پارتھ سمنتھ اور کشالی کمار کے ساتھ تفریحی گھڑچڑی میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری بنوئے گاندھی کررہے ہیں اور اسے ٹی سیریز اور کیپ ڈریمنگ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

Salman Khan Recovers From Dengue: ڈینگی سے صحتیاب ہونے کے بعد سلمان خان پہلی بار باہر نظر آئے

اس کے ساتھ وہ آئندہ سوشل ڈرامہ فلم 'پٹنہ شکلا' میں پروڈیوسر ارباز خان کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔ وویک بڈاکوٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے آئندہ ماہ ریلیز ہونے کی توقع ہے۔ فلم کی ریلیز تاریخ کے اعلان کا انتظار ہے۔ وہیں روینہ کو حال ہی میں ایک پین انڈیا فلم کے جی ایف - چیپٹر 2 میں جنوبی اداکار یش اور سنجے دت کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.