ETV Bharat / entertainment

Sunny Leone 41st Birthday: سنی لیونی نے اپنی سالگرہ پر 'آئی ڈریم آف سنی' فین ورس لانچ کیا - سنی لیونی کا فین ورس

سنی لیونی نے اپنی 41 ویں سالگرہ پر 'آئی ڈریم آف سنی فین ورس' لانچ کیا ہے۔ 'آئی ڈریم آف سنی ایک ایسا پروڈکٹ ہے جسے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا تھا، اس میں این ایف ٹی، مصنوعی ذہانت ( اے آئی)، فین ورس، گیمنگ، لکی ڈرا جیسی دیگر چیزیں دستیاب ہوں گی۔ Sunny Leone 41st Birthday

سنی لیونی نے اپنی سالگرہ پر 'آئی ڈریم آف سنی' فین ورس لانچ کیا

author img

By

Published : May 13, 2022, 2:58 PM IST

اداکارہ سنی لیونی آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس خاص موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو خاص تحفہ دیا ہے۔ سنی نے آن لائن سیلب انگیجیمنٹ پلیٹ فارم 'ہے ہے' کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ اپنی سالگرہ کے خصوصی مقع پر سنی نے سن سیٹی میڈیا اینڈ انٹرپرائسز کی ملکیت میں آئی ڈریم آف سنی فین ورس لانچ کیا۔ اس پروڈکٹ میں این ایف ٹی، مصنوعی ذہانت ( اے آئی)، فین ورس، گیمنگ، لکی ڈرا اور دیگر جدید ٹیکنالوجی موجود ہوں گی۔ Sunny Leone 41st Birthday

سنی لیونی نے اس نئے پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' میں اپنی سالگرہ کے موقع پر کچھ ایسی منفرد چیز لانچ کرنا چاہتی تھی جو پہلے کسی نے نہیں کیا ہے۔ میں نے یوٹیلٹیز اور گیمنگ کے ذریعے این ایف ٹی کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے لگا کہ اس سے مجھے اپنے مداحوں سے جڑنے میں مدد ملے گی اور یہ سب ایک وقت میں ممکن ہوسکے گا۔ Sunny Leone Launched Fanverse

اداکارہ کی اس منفرد پیشکش کا حصہ بننے کے لیے سب سے پہلے این ایف ٹی کارڈز خریدنا ضروری ہے، جو 13 مئی سے 'آئی ڈریم آف سنی ' ویب سائٹ پر دستیاب کرائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' فین ورس نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور اسی طرح میں نے اور میری ٹیم نے ایک ایسی دنیا بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں لوگ کھیل کے ذریعہ مجھے سے جڑ سکیں گے۔ میں اپنے مداحوں کے این ایف ٹی کارڈ خریدنے اور میرے پرائیوٹ ڈسکارڈ سرور میں منعقد کیے جانے والے ہفتہ وار گیم میں مداحوں کے جڑنے کی منتظر ہوں۔ میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی اس کا اعلان کروں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ جانکاری حاصل ہوسکے۔ میں اس دلچسپ نئی دنیا کو دیکھنے کا انتظار کر رہی ہوں اور ہمیشہ کی طرح چاہتی ہوں یہ کامیاب ہو'۔

این ایف ٹی کارڈ سلور، گولڈ، پلاٹینم اور جوکر چار مختلف قسم کے ہوتے ہیں، جو گیم میں حصہ لینے میں مدد کرتے ہیں۔ ان چار کارڈ میں الگ الگ طرح کے بونس اور خصوصیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: Is Katrina Kaif Pregnant: کیا کترینہ کیف حاملہ ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.