ETV Bharat / entertainment

OMG 2 Trailer: اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی فلم او ایم جی 2 کا ٹریلر ریلیز

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 12:17 PM IST

او ایم جی 2 کے ٹیزر کو ریلیز کرنے کے بعد اب میکرز نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر او یم جی 2 کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی اہم کردار میں ہیں۔

اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی فلم او ایم جی 2 کا ٹریلر ریلیز

حیدرآباد: شائقین کے طویل انتظار کے بعد جمعرات کو اکشے کمار اور پنکج ترپاٹھی کی انتہائی متوقع فلم او ایم جی 2 کے ٹریلر کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ پہلے ہی اپنی ٹیزر اور نغموں سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے بعد اب فلم میکرز نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ او ایم جی 2 کا ٹریلر 2 اگست کو ریلیز ہونا تھا لیکن معروف آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کی موت کی خبر کے بعد ٹریلر کی ریلیز کو ایک دن کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نتن دیسائی نے کل اپنے اسٹوڈیو میں خودکشی کرلی تھی۔OMG 2 trailer

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

او ایم جی 2 کے ٹریلر میں پنکج ترپاٹھی کو کانتی شرن مدگل کے کردار میں پیش کیا گیا ہے، جو بھگوان شیو کے بھگت ہیں۔ وہیں اکشے کمار نے بھگوان شیو کا کردار ادا کیا، جو کانتی خاندان کے ساتھ پیش آئے ایک واقعہ کے بعد ان کی مدد کے لیے زمین میں قدم رکھتے ہیں۔ دوسری جانب یامی گوتم فلم میں ایک وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

امت رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو گزشتہ ماہ ایک سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کی جانب سے ایک روکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ فلم کے ٹیزر میں بھگوان شیو کو ریلوے کے پانی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کی ریلیز کا سرٹیفکیٹ روک دیا تھا اور اسے جائزہ کمیٹی کو بھیج دیا۔ دو ہفتوں کے طویل انتطار کے بعد فلم میں کچھ تبدیلی کرنے کے بعد فلم کو اے سرٹیفیکٹ دیا گیا۔ ریلیز کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فلم 11 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

او ایم جی 2 سال 2012 میں ریلیز ہوئی فلم او مائی گاڈ کا سیکوئیل ہے جس میں پریش راول اور اکشے کمار مرکزی کردار میں تھے۔ آئندہ فلم بھارتی اسکولوں میں جنسی تعلیم کے موضوع پر روشنی ڈالتی ہے۔ وائی کوم 18 اسٹوڈیوز یہ فلم پیش کرتا ہے، جسے کیپ آف گڈ فلمز اور واکاؤ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید پڑھیں:OMG 2 trailer release: اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ میں توسیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.